کوالالمپور(یو این آئی) ملیشیا کے جوہور صوبہ کے نزدیک سمندر میں ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس میں کم ازکم دس افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ملیشیا کی سرحدی سیکورٹی ایجنسی‘ ملیشیائی میری ٹائم انفوس منٹ ایجنسی (ایم ایم ای اے )’نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ایم ایم ای اے ایجنسی کے ڈائرکٹر نیرالہجام زکریا کے مطابق کشتی پر تقریباً 60 افراد سوار تھے جس میں کئی بچے بھی تھے ۔ اطلاع کے مطابق 21 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جبکہ کم ازکم دس افراد کی موت ہوگئی ہے اور 29 لوگ ہنوز لاپتہ ہیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ حادثہ صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ اس وقت سمندر میں اونچی لہریں اٹھ رہی تھیں۔ انہو ںنے بتایا کہ بحریہ اور فضائیہ کی ٹیم کو بچاو[؟][؟] کام میں لگایا گیا ہے ۔