جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ بانڈی پورہ حملے سے متعلق اہم سراغ مل گئے ہیں انہوں نے ہفتہ کو کہا کہ شمالی کشمیر میں صرف چند غیر ملکی عسکریت پسند سرگرم ہیں جنہیں بہت جلد مار دیا جائے گا ۔اس دوران آئی جی ہی کشمیر وجے کمار نے بتایا پاکستانی جنگجونے حملہ کیا ، فوج، سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ میٹنگ طلب کی۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے سنیچرکے روز شمالی کشمیر کے سوپور کا دورہ کر کے یہاں بانڈی پورہ ملی ٹنٹ حملے میں مارے گئے پولیس اہلکار کے افراد خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔انہوں نے یہاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے،جمعہ کی شام شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ہوئے حملے سے متعلق اہم سراغ مل گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کو ابتدائی سراغ ملے ہیں۔ حملے کے حوالے سے اور اس میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت کے لیے پولیس کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا، "سیکورٹی فورسز کے تعاون سے پولیس لوگوں کی حفاظت کر رہی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا رہی ہے، جو عسکریت پسندوں کے لیے مناسب نہیں ہے، اس طرح وہ پولیس فورس پر حملہ کر رہے ہیں،” انہوں نے کہا۔شمالی کشمیر میں سرگرم غیر ملکی عسکریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھے جانے پر سنگھ نے کہا کہ یہ تعداد بہت زیادہ نہیں ہے لیکن حالیہ دراندازی میں کچھ جنگجوو¿ں نے دراندازی کی ہے۔ "پولیس ان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان میں سے کچھ مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی کو جلد ہی بے اثر کر دیا جائے گا۔ادھر : انسپکٹر جنرل آف پولیس اور فوج کی کلو فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے شمالی کشمیر کے ضلع میں عسکریت پسندوں کی طرف سے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے ایک دن بعد بانڈی پورہ میں سیکورٹی افسران کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جی او سی کلو فورس کے میجر جنرل سنجیو سنگھ سالاریہ نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا اور اس حملے کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار محمد سلطان (ایس جی سی ٹی) اور کانسٹیبل فیاض احمد مارے گئے تھے۔بعد ازاں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار، جو کہ بانڈی پورہ میں بھی ہیں، نے فوج، سی آر پی ایف اور پولیس افسران کی مشترکہ میٹنگ کی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ افسران نے آپریشنل کاموں کا جائزہ لیا اور فیلڈ افسران کو مخصوص معلومات حاصل کرنے اور ضلع میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں کو بڑھانے کی ہدایت کی۔سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر، افسر نے کہا کہ ہفتہ کا حملہ ایک "پاکستانی عسکریت پسند” نے کیا تھا جس نے آکر ڈرائیور اور ایس ایچ او کے ایک پی ایس او پر فائرنگ کی۔ تاہم، افسر نے کہا کہ پی ایس او کی جوابی کارروائی کی وجہ سے وہ ہتھیار نہیں چھین سکا۔نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ لشکر طیبہ کے ایک پاکستانی جنگجو نے یہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو OGWs نے انہیں سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔