پارلیمنٹ کے معطل 12 ارکان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس قدم کو ناقابل قبول دیا قرار
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے بدھ کو سرحدی مسائل پر پارلیمنٹ میں مکمل بحث کا مطالبہ کیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ہم سرحدی مسائل پر پارلیمنٹ میں مکمل بحث کا مطالبہ کرتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے پارلیمنٹ کے معطل 12 ارکان کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین کا یہ قدم بے مثال اور ناقابل قبول ہے۔سونیا گاندھی نے کہا کہ ہم معطل ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آخری دن غیر منظم طرز عمل کیلئے راجیہ سبھا سے 12 ممبران پارلیمنٹ کی معطلی پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے درمیان ہوئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کو گزشتہ ہفتے معطل کر دیا گیا تھا۔29 نومبر کو اراکین کو اگست میں مون سون سیشن کے اختتام پر مبینہ طور پر غیر منظم طرز عمل کیلئے معطل کر دیا گیا تھا جب جنرل انشورنس بزنس (نیشنلائزیشن) ترمیمی بل 2021 کی منظوری کے دوران اپوزیشن اراکین کے ایوان کے ویل پر دھاوا بولنے کے بعد مارشلوں کو بلایا گیا تھا۔