تھانے (یو این آئی) مہاراشٹر میں ممبئی سرکل ہیلتھ سروس کے ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر گوری راٹھور نے اتوار کو کہا ہے کہ اومیکرون سے متاثرہ مریض انجینئر کی حالت مستحکم ہے ۔ڈاکٹر راٹھور نے بتایا کہ حال ہی میں جنوبی افریقہ سے مہاراشٹر لوٹا33 سالہ شخص کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پایا گیا تھا۔ مریض کا اس وقت کلیان شہر کے کووڈ کیئر سینٹر میں علاج چل رہا ہے اور اسے کہیں اور منتقل نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ 14 دنوں کے لیے اس کا پروٹوکال کے تحت علاج کیاجائے گا۔ بیرون ملک سے لوٹنے والے دیگر 6 افرادکے خون کے نمونے جینوم سکوینسنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ کا ہنوز انتظار ہے ۔














