وادی کشمیر کے تمام گرور واروں میں پوجاپات، مذہبی اجتعمات منعقد
دنیا بھر کی سکھ برادری کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی فرقے کے لوگوں نے اپنے مذہبی پیشوا گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کو بڑے ہی عقیدت کے ساتھ مناتی ہے۔اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں بھی گرونانک جینتی کے حوالے سے بہت ساری تقریبات منعقد ہوئیں۔اس سلسلے میں سرینگر کے درم سال،چھٹی پادشاہی ،بڈگام،شمالی کشمیر کے سنگھ پورہ، ضلع پلوامہ کے شادی مرگ کے چھٹی پات شاہی گرودوارے،ترال،سیموہ۔اونتی پورہ ،کنگہ لورہ چھتروں گام،اننت ناگ مٹن،چھٹی سنگھ پورہ ،شوپیان، میں گرو نانک جینتی نہایت ہی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گی۔ چھٹی پات شاہی شادی مرگ میں صبح سے ہی سکھ عقیدت مند حاضری دیتے رہے۔ تقریب کے دوران شبت کیرتھن اور بھجن صبح سے ہی ہوتے رہے ہیں۔اس موقع پر وادی کے امن و امان کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔ تقریب کے دوران عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔سرینگر میں سکھ برادری سے وابستہ لوگوں نے بھی گرونانک دیو جی کی 552 ویں جینتی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا، اس دوران سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں سکھوں نے صبح سے ہی گرودوارں کا رخ کیا اور عقیدت کے ساتھ گرو نانک جینتی منائی۔اس دوران گرودواروں میں ماسک اور سینیٹایزر کا بھی خاص اہتمام رکھا گیا۔نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے گرمیت سنگھ نے کہا کہ گرو دیو جی کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ ہر کسی کے ساتھ محبت اور اخوت سے پیش آو¿۔ضلع کشتواڑ میں بھی گرو نانک کا جنم دن منایا گیا اور اس دوران کشتواڑ سکھ گرودوارہ کمیٹی کے پردھان نے کہا کہ’ ہم آج گرو کا552 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اور ان کی تعلیمات کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ضلع گرودوارہ پربندھک کمیٹی بارہمولہ کی جانب سے اولڈ ٹاون چھٹی پات شاہی گرودوارہ میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں بارہمولہ ضلع و ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے کیرتن میں بھی شرکت کی۔ تقریب کاآغاز ارداس اور گرو گرنتھ صاحب کی بھجنوں سے کیا گیا۔یہ تہوار ہر برس کارتک پورنماشی کے روز منعقد ہوتا ہے۔ ہندو اور مسلم طبقہ کے لوگوں نے سکھ فرقہ کو اس تہوار پر مبارک باد دی اور تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایک لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں پرساد بھی تقسیم کیا گیا۔














