بڈگام پولیس نے غیر قانونی کان کنی کرنے پر03افراد کوگرفتار کر کے 03 گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ۔ پولیس اسٹیشن خانصاب نے کرالہ پھتری بڈگام علاقے میں غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل میں ملوث 03 افراد کو گرفتارکر کے 03 گاڑیاں جس میں 02ٹیپر زیر نمبر JK04C 0691اورJKO1AJ 7113 کو ضبط اور ایک جے سی بی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ گرفتار کے گے افرار کی شناخت محمد عارف دیندا ولد عبدل رشید ، عاشق حسین ولد مشاق احمد دیندا ساکن ریار انچ اور جیون جوٹی ولد جوگل کشورساکن کتگار گرداسپورہ کے طور پر ہیں۔ جرائم کے کمیشن میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔پولیس اسٹیشن خانصاب نے ا س سلسلے میں ایف ائی نمبر 243/2021کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔اس سلسلے میں مزید تفتیش جارہی ہے۔