متاثرہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل، پولیس نے تحقیقات شروع کیں
سرینگر/27نومبر/وی او آئی//سرینگر کے زارو گن فیکٹری علاقے میں جمعرات کو ایک نامعلوم شخص نے 55 سالہ مقامی شہری پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ حکام کے مطابق زخمی کی شناخت نوہٹہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے پیٹ میں زخم ا?یا اور فوری طور پر جے ایل این ایم اسپتال ریناواری منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ واقعے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس نے حملہ ا?ور کی تلاش تیز کر دی ہے۔













