ہمارا مطالبہ کہ لاشوں کو ہندوارہ سے واپس لاکر لواحقین کے حوالے کی جائے
جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و جموںو کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے حیدر پورہ سرینگر میں مارے گئے عام شہریوں کے ساتھ یکجہتی اور لاشوں کے واپسی کے مطالبے کو لے ، سنوار پارک میں پارٹی رہنماو¿ں کے ساتھ دھرناہے۔انہوں نے کہا مجھے فلحال انکوئری سے کچھ نہیں ہے لیکن میں صرف اس لئے یہاں بیٹھا ہوں اگر ہمارے یہاں بیٹھنے سے کسی کی کانوں تک لواحقین کا پیغام پہنچے تو بہتر ہے۔اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ حیدر پورہ میں مارے گئے شہریوں کی لاشیں ان کے ورثاءکو ملے اور انہیںہندوار میں نکال کر باوقار تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔عمر عبداللہ نے پارٹی قائدین کے ساتھ سری نگر کے علاقے سنوار میں ایک مقامی پارک میں جمعرات کے روز دھرنا دیا تاکہ حیدر پورہ تصادم میں مارے گئے شہریوں کی لاشوں کو آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ حیدر پورہ انکاو¿نٹر کی ایل جی سنہا کی طرف سے دی گئی مجسٹریل انکوائری سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، لیکن وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ مارے گئے شہریوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جائیں۔انھوں نے کہا کہ دھرنا نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن انھیں کس چیز نے مجبور کیا کہ گزشتہ رات مقتول شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ وہ سلوک کیا گیا جب وہ پریس انکلیو سری نگر میں لاشوں کی واپسی کے مطالبے کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور آخری رسومات کے لیے مقتول شہریوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ۔عمر عبد اللہ نے کہا”پولیس نے خود اعتراف کیا ہے کہ شہری کراس فائر میں مارے گئے تھے تو پھر لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار کیوں؟ میں چاہتا ہوں کہ ان کی لاشوں کو ہندواڑہ سے نکالا جائے اور ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اپنے پیاروں کی آخری جھلک دیکھ سکیں،“ ۔عمر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے "ہائبرڈ عسکریت پسند” کی اصطلاح کبھی نہیں سنی یہاں تک کہ جب انہوں نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے دور میں یونیفائیڈ ہائی کمان کے اجلاسوں کی صدارت کی۔انہوں نے سوال کیا مجھے کوئی سمجھائیں کہ یہ ہائی بیریڈ کیا ہے ”انہوں نے کہا میری نظر دنیاں کی خبروں پر رہتی ہے مگر یہ لفظ صرف یہاں پرہی یہ الفاظ سنتاہوں۔!