Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 درگاہ اجمیر شریف میں عظیم الشان افطارکا اہتمام

by Online Desk
27 مارچ 2025
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اجمیر/تاریخی درگاہ اجمیر شریف میں گذشتہ روز ایک عظیم الشان روزہ افطار کا انعقاد ہوا، جس میں ملک و بیرونِ ملک کے بین المذاہب روحانی رہنماؤں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ یہ روح پرور افطار حضرت حاجی سید سلمان چشتی (گدی نشین، درگاہ اجمیر شریف و چیئرمین، چشتی فاؤنڈیشن) کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس نے امن، محبت اور بھائی چارے کے مشترکہ اقدار کو فروغ دیا۔بھارت کی بین المذاہب قیادت کی نمائندگی پیتادھیشور شری گوسوامی سشیل جی مہاراج (صدر، بھارتیہ سرو دھرم سنسد) نے کی، جن کے ہمراہ شری دھرو جی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عالمی روحانی رہنما موہنجی (بانی، موہنجی فاؤنڈیشن اور  اے سی ٹی فاؤنڈیشن) بھی اپنے شاگردوں محترمہ ٹیا (یورپ) اور پروفیسر ڈیوڈ پیک (برِگھم ینگ یونیورسٹی، امریکہ( کے ساتھ شریک ہوئے۔ شری دھرمیش جین، سابق چیئرمین یوآئی ٹی اجمیر، نے بھی شرکت کی۔درگاہ شریف کی جانب سے جناب سید مہراج چشتی، سید امان چشتی، سید علی زید چشتی، اور سید سرہان علی چشتی کے علاوہ محترمہ سید افشاں چشتی (سابق رکن، راجستھان مدرسہ بورڈ و مولانا آزاد فاؤنڈیشن، دہلی) نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں 50 ہزار سے زائد زائرین نے روحانی یکجہتی اور اخوت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرحاجی سید سلمان چشتی نے کہاکہ درگاہ اجمیر شریف ہمیشہ انسانیت کو محبت، امن، اور بھائی چارے کی روشنی دکھاتی رہی ہے۔ آج کا افطار چشتی پیغام ‘سب سے محبت، کسی سے نفرت نہیں’ کا زندہ ثبوت ہے۔پیتادھیشور شری گوسوامی سشیل جی مہاراج نے کہاکہ  ایسے اجتماعات بھارت کی روحانی وحدت کا اصل عکس ہیں۔ راستے مختلف ہوسکتے ہیں، لیکن منزل ایک ہی ہے — محبت اور امن۔ اجمیر شریف اس سچائی کی علامت ہے۔موہنجی نے کہاکہ  روحانیت مذہب یا قومیت کی حدود سے بالاتر ہوتی ہے۔ محبت اور بے لوث خدمت ہی ہمیں جوڑتی ہے۔ یہ افطار اس یکجہتی کی روشن مثال ہے۔پروفیسر ڈیوڈ پیک نے  کہا کہ ایمان اور عقیدت لوگوں کو قریب لانے کا ذریعہ ہونے چاہئیں، تفریق کا نہیں۔ اجمیر شریف کی مہمان نوازی اور روحانی فضا دنیا بھر میں بین المذاہب مکالمے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔شری دھرمیش جین نے کہاکہ اجمیر شریف ایک زندہ مثال ہے کہ عقیدہ کس طرح لوگوں کو جوڑ سکتا ہے۔ آج کا افطار ہمیں ایک جامع معاشرے کی تشکیل کی ترغیب دیتا ہے۔درگاہ اجمیر شریف میں یہ عظیم الشان افطار ایک ایسا روحانی لمحہ تھا جو دنیا بھر کے مذاہب و عقائد کو محبت، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے رشتے میں باندھنے کا عملی مظاہرہ تھا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 درگاہ اجمیر شریف میں عظیم الشان افطارکا اہتمام
تازہ ترین خبریں

 درگاہ اجمیر شریف میں عظیم الشان افطارکا اہتمام

27 مارچ 2025
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d