Daily Aftab
16 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ایوان میں دفعہ 370کی منسوخی ، غیر قانونی کان کنی، منشیات کی بدعت اور پاور سیکٹر سے متعلق مسائل کی گونج

by Online Desk
05 مارچ 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی اہم جماعت کے ارکان میں نوک جھونک
 خصوصی آئینی پوزیشن کی تنسیخ تقدیر سازاقدام :سرجیت سنگھ سلاتھیہ، تنسیخ ایک افسوسناک واقعہ: نیشنل کانفرنس
سری نگر/ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران سابق ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کرنے اور ریاست کو2مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے مرکزی حکومت کے اگست2019میں لئے گئے فیصلے پر حکمران جماعت اور حزب مخالف کے ارکان کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ کو اجلاس کے دوران جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے مرکزی حکومت کے اس اقدام کو تقدیر ساز قرار دیا تو نیشنل کانفرنس کے ارکان سیخ پا ہو گئے۔حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے ارکان قانون ساز اسمبلی نے سلاتھیہ کے بیان پر اعتراض کیا اور ایوان میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، بی جے پی کے دیگر ارکان اسمبلی اپنے ساتھی سرجیت سنگھ سلاتھیہ کی حمایت میں آگے آئے،جسکے بعد نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے ممبران اسمبلی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔ نیشنل کانفرنس کے ممبران اسمبلی نے سرجیت سنگھ سلاتھیہ کے دعوے کومستردکرتے ہوئے کہاکہ سابق ریاست جموں و کشمیر کیلئے آئین ہند کی خصوصی دفعہ 370 اور 35 اے کی تنسیخ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو عوام کی مرضی کے خلاف عمل میں لایا گیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے ایک ممبر اسمبلی نے بھاجپا ممبر سرجیت سنگھ سلاتھیہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنی بات پر خود غور کریں اور اپنے ضمیر سے پوچھیں کہ کیا وہ واقعی ان خصوصی دفعات کی منسوخی سے مطمئن ہیں۔سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے تاہم اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ مرکز میں ان کی حکومت نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہتری کے لئے کیا ہے۔واضح رہے کہ سرجیت سلاتھیہ ماضی میں نیشنل کانفرنس کے جموں صوبے میں ایک اہم لیڈر رہے ہیں۔ انہیں نیشنل کانفرنس کی مختلف حکومتوں میں کابینہ میں بھی شامل کیا گیا تھا تاہم گزشتہ چند سال کے دوران انہوں نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ اپنا ناطہ توڑ دیا اور بھاجپا میں شمولیت اختیار کی۔ بھاجپا میں شامل ہونے کیلئے اُنہیں نگروٹہ سے جیتنے والے بھاجپا لیڈر آنجہانی دویندر سنگھ رانا نے آمادہ کیا تھا۔ دویندررانا ماضی میں نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ کے قریبی ساتھی تھے اور انکی حکومت کے دوران وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر بھی رہے۔دویندرسنگھ رانا اسمبلی الیکشن جیتنے کے چند دن بعد ہی انتقال کرگئے۔دریں اثنا، جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات پرامن طریقے سے گزرا جس میں غیر قانونی کان کنی، منشیات کی بدعت اور پاور سیکٹر سے متعلق کچھ مسائل اٹھائے گئے۔جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے ممبراسمبلی ڈوڈہ معراج ملک نے الزام عائد کیا کہ اس بدعت میں اضافے کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے اور جب پڑھے لکھے نوجوانوں کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے تو وہ منشیات کی لت میں مبتلا ہونے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے شراب کی دکانوں کو بند کرنے اور منشیات کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کا مطالبہ کیا جو صرف نشے کے مراکز کھولنے تک محدود نہ رہے۔ معراج ملک کا تعلق عام آدمی پارٹی کے ساتھ ہے۔پانپور سے این سی ممبراسمبلیحسنین مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے 10 لاکھ نوجوان منشیات کی لت میں ملوث ہیں اور اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ممبراسمبلی کولگام محمدیوسف تاریگامی نے ایک ہاو س کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا تاکہ اس خطرے کا جائزہ لیا جا سکے کہ یہ کس طرح بڑھ رہا ہے۔اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے اعلان کیا کہ مسئلہ کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس پر غور و خوض اور اراکین سے تجاویز لینے کے لیے آدھا گھنٹہ بحث کی جائے گی۔غیر قانونی کان کنی کے معاملے پر بی جے پی ایم ایل اے آر ایس پٹھانیہ نے ڈپٹی سی ایم سریندر چودھری کو نشانہ بنایا، جو کان کنی کے وزیر بھی ہیں، ادھم پور میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پٹھانیہ نے کہا کہ جب کان کنی کے وزیر کارروائی نہیں کر رہے ہیں تو ان کی جگہ ایک شیڈو کان کنی وزیر اس کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰسریندر چودھری نے پٹھانیہ کو شیڈو منسٹر پر ثبوت پیش کرنے کا چیلنج دیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے اس حقیقت سے پریشان ہیں کہ حکومت نے غلطی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
 بھارت اور یورپی یونین  کے بیچ  سٹریٹیجک  شراکت داری’ نامیاتی  و  قدرتی ہے۔ مودی

وزیراعظم مودی  کا اپریل میں سری لنکا کا دورہ کرنے کا امکان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جموں وکشمیر میں سیاحتی سرگرمیاں:2سالوں میں 4 کروڑ48لاکھ سیاحوں کی آمد
تازہ ترین خبریں

ایوان میں دفعہ 370کی منسوخی ، غیر قانونی کان کنی، منشیات کی بدعت اور پاور سیکٹر سے متعلق مسائل کی گونج

05 مارچ 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقددرگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب
جموں و کشمیر

وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقد
درگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب

19 فروری 2023
ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا
جموں و کشمیر

ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا

17 دسمبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d