نئی دلی/۔ٹیکسٹائل اور خارجہ امور کے عزت مآب وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے میگا ٹیکسٹائل ایونٹ – بھارت ٹیکس 2025 کے ایک حصے کے طور آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری، آئی اے ایس محترمہ نیلم شامی راؤ کی مبارک موجودگی میں سی ایس بی کی بین الاقوامی کانفرنس – سلک ٹیک 2025 کا افتتاح کیا۔ سی ایس بی-سنٹرل تسار ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، رانچی اورحکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت سی ایس بی-سینٹرل سلک ٹیکنولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سی ایس ٹی آر آئی) نے”ریشم کے شعبے۔ سلک ٹیک 2025میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز "پر اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا ۔اپنے خطاب میں ٹیکسٹائل کے عزت مآب وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے شمال مشرق کے خصوصی موگا اور ایری ریشم کا ذکر کیا اور سلک ویلیو چین میں زیرو ویسٹ ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی۔انہوں نے معیاری تحقیق اور تعاون کے ذریعے ٹیکسٹائل کی پیداوار اور برآمدات کو تین گنا کرنے کے لیے وزیر اعظم کی اپیل کا حوالہ دیا۔ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری، آئی اے ایس محترمہ نیلم شامی راؤ نے سلک سماگرا کے بعد سیری کلچر(ریشم کے کیڑوں کی پرداخت( اور ریشم کی پیداوار میں اہم تبدیلی کا حوالہ دیا۔ ریشم کی ضمنی مصنوعات کو اگلے دور کی ٹیکنالوجیز کے ذریعے مرکزی دھارے میں شامل ہونا چاہیے۔سلک سیکٹر میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ۔ سلک ٹیک 2025 پر خلاصے کی دویادگار اور کتاب اور پرادھیوگیکی ویورانک (ایک ٹیکنالوجی کی وضاحت کنندہ) بھی کانفرنس کے دوران ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت کے ذریعہ جاری کی گئیں اور دیگر معززین نے اس موقع پرسی ایس بی کی اشاعتوں کی نقاب کشائی کی۔ کانفرنس کے دوران سینٹرل سلک بورڈ کے آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ اور دیگر آر اینڈ ڈی آرگنائزیشن اور این جی اوز کے درمیان 6 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گے۔