جموں، / جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ مجاہدین آزادی اور شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا ایک بہترین موقع ہے جنہوں نے اس دن کو ہمارے لیے ممکن بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نوجوانوں کے خوابوں کو پورا ہونے میں کسی بھی رکاوٹ کو دور کریں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے اس موقع پر قومی پرچم لہرایا اور فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، جموں و کشمیر پولیس، آرمڈ پولیس، آئی آر پی، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی کیڈٹس، بھارت اسکا¶ٹس اور گرل گائیڈز، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور اسکول کے بچوں کی پریڈ سے سلامی لی۔منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا: ‘یہ دن ہمیں ہندوستان کے آئین میں درج پائیدار اقدار کی یاد دلاتا ہے یہ فخر، جمہوریت، انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے لیے ہماری وابستگی کی تصدیق کا دن ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘آئیے ہم اپنے مجاہدین آزادی اور شہیدوں کی عزت افزائی کرتے ہیں جنہوں نے عظیم قربانیاں پیش کرکے مادر وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا’۔ان کا کہنا تھا: ‘میں ہندوستانی فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک لگن اور قربانیاں ہماری قوم کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کو یقینی بناتی ہیں’۔۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ‘ہمارے فورسز ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے کے علاوہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے امن اور استحکام کے ستون کے طور پر کھڑے ہیں اور ان کی غیر معمولی بہادری اور خدمات ہمیں متحد، محفوظ اور خوشحال ہندوستان کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ اس اہم موقع پر میں جموں وکشمیر کی ترقی میں تعاون کرنے والے ہر فرد، کسانوں، کاریگروں، اساتذہ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں، سیکورٹی فورسز، کھلاڑیوں اور سرکاری اہلکاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کی لگن اور محنت ہماری اجتماعی کامیابی کا سنگ میل ہے ‘۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر ہمیشہ سے تنوع میں اتحاد کی سرزمین رہی ہے اور ہمیں اپنی جامع ثقافت اور بھائی چارے کی صدیوں پرانی روایات پر بے حد فخر ہے ۔مسٹر سنہا نے اپنے خطاب میں کہا: ‘یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے نوجوانوں کے خوابوں کو تفرقہ انگیز قوتوں کی طرف سے روکا نہ جائے ہمارا سفر لچک اور عزم کا رہا ہے جس کے ہر شعبے میں بے مثال کامیابیاں ہیں













