پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی
سرینگر 05جنوری/ْ// پونچھ میں پرا سرار طورپر گولی لگنے سے فوجی جاں بحق ہوا ہے۔ یو پی آئی کے مطابق منڈی پونچھ علاقے میں اتوار کی صبح فوجی اہلکار کو خون میں لت پت پایا گیا چنانچہ اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار نے خود کشی کی ہے یا پھر اس کو گولی ماری گئی اس حوالے سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگ رہا ہے کہ فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے گولیاں چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔













