نئی دلی/وزیر اعظم جناب نریندر مودی، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 27 دسمبر کو سوامتوا پراپرٹی کارڈوں کی ای۔تقسیم کی صدارت کریں گے جو کہ ہندوستان کے دیہی بااختیار بنانے اور گورننس کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ تقریب 10 ریاستوں – چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، میزورم، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر او لداخ کے تقریباً 50,000 گاؤں میں 58 لاکھ سوامتوا پراپرٹی کارڈوں کی تقسیم کا مشاہدہ کرے گی۔ سوامتوا اسکیم کے تحت 2 کروڑ سے زیادہ پراپرٹی کارڈوں کی تیاری اور تقسیم اور ایک ہی دن 58 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ کی تقسیم کا ایک اہم سنگ میل بھی قائم کرے گی۔اس تقریب کے دوران، وزیر اعظم پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج کی موجودگی میں، منتخب مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ایک ملک گیر خطاب کریں گے۔ تقریب میں ورچوئل طور پر کئی وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء، اعلیٰ حکام، پنچایت کے نمائندے اور اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔ تقریباً 13 مرکزی وزراء ملک بھر سے مخصوص مقامات سے ان کارڈوں کی علاقائی تقسیم کی تقریب کی نگرانی کے لیے بہ ذات خود موجود ہوں گے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 24 اپریل 2020 (قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر) شروع کی گئی، سوامتوا اسکیم کا مقصد ڈرون اور جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دیہی آبادی علاقوں میں جائیداد کے مالکان کو "حقوق کا ریکارڈ” فراہم کرنا ہے۔ کوووڈ -19 وبائی امراض کی وجہ سے درپیش بے مثال چیلنجوں کے باوجود، وزیر اعظم نے 11 اکتوبر 2020 کو ورچوئل طور پر پراپرٹی کارڈوں کا پہلا سیٹ تقسیم کیا، یہ اقدام حکومت سماجی تبدیلی کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔ سوامتوا اسکیم مالی شمولیت، دیہی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے، پوری حکومت کے نقطہ نظر کی مثال پیش کرتی ہے۔ اس نے نہ صرف جائیداد کے مالکان کو بااختیار بنایا ہے بلکہ دیہی ہندوستان میں بہتر بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، مالی استحکام، اور پائیدار ترقی کی بھی راہ ہموار کی ہے۔














