ADVERTISEMENT
نئی دلی ۔/۔صدر جمہوریہ ہند ، محترمہ دروپدی مرمو نے آج کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں نیپالی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف ، سپرابل جناسیوشری جنرل اشوک راج سگدل کو ہندوستان کے ساتھ نیپال کی طویل اور دوستانہ وابستگی کو مزید فروغ دینے میں ان کی قابل ستائش فوجی صلاحیت اور بے پناہ تعاون کے لیے ہندوستانی فوج کے جنرل کا اعزازی عہدہ عطا کیا ۔
ADVERTISEMENT














