سری نگرْ پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری کے ساتھ وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے جس سے سردیوں کا زور تیز تر ہوا۔ وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ اور دودھ پتھری میں تازہ برف باری ہوئی جس سے جہاں ایک طرف سیاحوں کو محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا گیا وہیں دوسری طرف سڑکوں پر پھسلن ہونے سے ٹریفک کے عبور و مرور میں شدید مشکلات پیدا ہوئیں۔شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر [؟] لیہہ شاہراہ پر واقع زوجیلا پاس پر کم سے کم درجہ حرارت منفی20.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ و آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سیبنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.7 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا ہے ۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور گاندربل میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 10 اور 11 دسمبر کو موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم 12 دسمبر کو ایک بار پھر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کوستی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 17 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمے نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔یو این آئی