Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سرمائی اجلاس، چوتھے روز بھی ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کی نذر 

by Online Desk
29 نومبر 2024
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اڈانی اور سنبھل کے معاملات پر اپوزیشن کا احتجاج، لوک سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

ADVERTISEMENT

سرینگر/لوک سبھا میں اڈانی گروپ پر بدعنوانی کے الزامات اور سنبھل کے پرتشدد واقعے پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی مسلسل چوتھے دن بھی متاثر ہوئی اور یہ پیر تک ملتوی کر دی گئی۔وائس آف انڈیا کے مطابق اڈانی گروپ پر بدعنوانی کے الزامات اور سنبھل کے پرتشدد واقعہ پر لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی مسلسل چوتھے دن بھی متاثر رہی۔ اپوزیشن نے دونوں مسائل پر بحث کا مطالبہ کیا اور ایوان میں شدید شور شرابہ کیا، جس کی وجہ سے کوئی بھی قانون سازی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا۔دورانِ کارروائی جب ایوان دوبارہ 12 بجے شروع ہوا، اپوزیشن اراکین نے ایک بار پھر اڈانی انڈسٹریل گروپ کے بدعنوانی کے الزامات اور سنبھل کے پرتشدد واقعے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ ان کے نعرے ’مودی-اڈانی ایک ہیں، سنبھل کے قاتلوں کو پھانسی دو‘ گونجتے رہے۔ اسپیکر دلیپ سائکیا نے شور شرابے کے درمیان ایوان میں پیش کیے جانے والے مختلف کاغذات اور رپورٹوں کو پیش کرنے کا عمل مکمل کیا۔کانگریس، سماج وادی پارٹی (ایس پی)، ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے ایوان میں اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر اپنے مطالبات کا اظہار کیا اور ایوان کے وسط میں آ کر بھی ہنگامہ کیا۔ اس پر اسپیکر نے اراکین سے اپیل کی کہ وہ ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کریں اور اپنی نشستوں پر واپس جائیں۔انہوں نے اپوزیشن اراکین سے کہا کہ ایوان کا وقت بہت اہم ہے اور ہر رکن کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ اسپیکر نے اپوزیشن کے تعمیری کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایوان کا عمل اس شور شرابے کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے اور پورا ملک اس رویے کو دیکھ رہا ہے۔شور نہ رکنے پر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کو پیر (2 دسمبر) کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اس سے پہلے، اپوزیشن کی طرف سے کسی بھی تحریک التواءکی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔اس دوران وقفہ سوالات کے دوران بھی ہنگامہ آرائی ہوئی جس کی وجہ سے وزیر صحت جگت پرکاش نڈا کا سوالات کا جواب دینا مشکل ہو گیا۔ اسپیکر نے اراکین سے کہا کہ ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل ایوان میں اٹھائے جائیں اور ایوان کو چلانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ملک میں کل اومیکرون کے655معاملات

کشمیر اور لداخ کے 35 کالجوں میں اگنو کے 28000 طلباءکے امتحانات

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پارلیمنٹ کی کارروائی حزب اختلاف کے ہنگامہ کے بعد پیر تک ملتوی
تازہ ترین خبریں

سرمائی اجلاس، چوتھے روز بھی ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کی نذر 

29 نومبر 2024
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d