Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سکینہ اِیتو نے حضرت بل حلقہ کا تفصیلی دورہ کیا اور صحت سہولیات اور تعلیمی اِداروں کا معائینہ کیا

by Online Desk
28 نومبر 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کہا، حکومت عوام سے متعلق ہر مسئلے کو حل کرنے کیلئے پُر عزم ہے
وزیربرائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ اِیتو نے آج یہاں ضلع سری نگر کے حضرت بل حلقہ کاتفصیلی دورہ کیا اور عوامی اہمیت کے متعدد اِداروں کا معائینہ کیا۔اِس دُورے کا مقصد حضرت بل کے کئی اہم صحت اور تعلیمی اِداروں جیسے سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈِی ایچ) حبک ، گورنمنٹ مڈل سکول حبک، این ٹی پی ایچ سی زکورہ اور گورنمنٹ سکول زکورہ کا احاطہ کرنا تھا جس کا مقصد اِن سرکاری اِداروں کی صورتحال کا جائزہ لینا اور مزید بہتری کے لئے موقعے پر رائے حاصل کرنا تھا۔وزیر موصوفہ نے سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال زکورہ میں سہولیت کا تفصیلی معائینہ کیا اور بنیادی ڈھانچے، مریضوں کی سہولیات اور طبی آلات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور تکنیکی ماہرین سمیت طبی عملے سے اِستفساری گفتگو کی تاکہ ان کے مسائل اور ضروریات کو سمجھا جاسکے۔

اِس موقعہ پر موجود طبی عملے نے وزیر موصوفہ کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں بتایا اور ہسپتال سے متعلق متعدد معاملات کو بھی اُجاگر کیا۔اُنہوں نے ہسپتال کے اِضافی بلاک کی تعمیر میں روک کے معاملے پر بھی بات کی ۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور وِی سی ایل سی ایم اے کو ہدایت دی کہ وہ دیگر شراکت داروں کے ساتھ مِل کر مسائل کو حل کریں اور پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے جلد اَز جلد کام کو دوبارہ شروع کریں۔وزیر موصوفہ نے ہسپتال کے دورے کے موقعے پر مقامی لوگوں کے اِجتماع سے بھی خطاب کیا۔محترمہ سکینہ اِیتو نے اَپنے خطاب کے دوران عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے تمام شہریوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے عزم کو اُجاگر کیا۔ اُنہوںنے کہا،”ہماری حکومت عوام کی اور عوام کے لئے ہے اور ہم بڑے پیمانے پر عوام سے متعلق ہر مسئلے کو حل کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔“اُنہوںنے اپنے خطاب میں مقامی لوگوں کو یقین دِلایا کہ سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال کے کام کاج میں جو بھی کوتاہی ہے اسے فوری طور پر دُور کیا جائے گا۔رُکن قانون ساز اسمبلی حضرت بل سلمان علی ساگر نے بھی اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دِلایا کہ حکومت لوگوں کی شکایات اور مسائل کو دور کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے حضرت بل حلقہ سے متعلق کئی مسائل بھی وزیر موصوفہ کی نوٹس میں لائے۔بعد میں وزیر سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ مڈل سکول حبک کا دورہ کیا اور اِدارے کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے سکول اِنتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے اِدارے کی ضروریات کے بارے میں جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے ڈائریکٹر سکولی تعلیم کو سکول کی اَپ گریڈیشن کا عمل شروع کرنے کے لئے موقعے پر ہی ہدایات دیں۔ اُنہوں نے حکام کو سکولی عمارت کی فوری تزئین و آرائش کرنے کے لئے بھی کہا۔بعدازاں، وزیر موصوفہ نے منی میٹرنٹی سینٹر زکورہ، این ٹی پی ایچ سی زکورہ اور گورنمنٹ سکول زکورہ کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوںنے بند شدہ منی میٹرنٹی سینٹر پر ناراضگی اور برہمی کا اِظہار کیا اور صحت حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس سینٹر میں خدمات کو فوری طور پر بحال کریں کیوں کہ یہ گاندربل سمیت بڑے علاقے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اُنہوں نے اُنہیں عمارت کی تزئین و آرائش اورسینٹر میں عملے کی تعیناتی کی بھی ہدایت دی۔محترمہ سکینہ اِیتو نے این ٹی پی ایچ سی زکورہ میں میڈیکل آفیسر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعیناتی کی بھی ہدایت دی۔ اُنہوں نے گورنمنٹ سکول زکورہ کو ہائیر سیکنڈری سطح پر اَپ گریڈ کرنے کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔وزیر موصوفہ کے ہمراہ ایم ایل اے حضرت بل سلمان علی ساگر، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، پرنسپل جی ایم سی سری نگر، وِی سی ایل ایم اے، ڈائریکٹرسکولی تعلیم کشمیر، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور ضلعی اِنتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی تھے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
جاوید احمد رانا نے پرنائی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جاوید احمد رانا نے پرنائی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سکینہ اِیتو نے حضرت بل حلقہ کا تفصیلی دورہ کیا اور صحت سہولیات اور تعلیمی اِداروں کا معائینہ کیا
تازہ ترین خبریں

سکینہ اِیتو نے حضرت بل حلقہ کا تفصیلی دورہ کیا اور صحت سہولیات اور تعلیمی اِداروں کا معائینہ کیا

28 نومبر 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
جموں و کشمیرمیں ڈینگی معاملات کی تعداد میں اضافہ
جموں و کشمیر

جموں کشمیر میں ڈینگی کے ڈنک سے کوئی راحت نہیں

22 اکتوبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d