جموں کشمیر فلموں کی عکس بندی کےلئے بہترین جگہ۔ ایل جی منوج سنہا
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کوفلم فسٹیول جموں اور انٹرنیشنل فلم فیسٹول سرینگر کے مشترکہ ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر ایل جی منوج سنہا نے اس موقعے پر کہا کہ یہ دیکھ کو بہت خوشی ہورہی ہے کہ جموں کشمیر یوٹی میں 50سے زائد ممالک کی انٹری ہورہی ہے جو فلم فیسٹول میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے جموں کشمیر میں امن و سلامتی اور تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا جس کی وجہ سے یہاں پر کئی ایسی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن سے یہاں پر نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں کو عروج ملا جبکہ یہاں روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوئے ۔ فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے جموں کشمیر کی تصویر عالمی سطح پر صاف ہورہی ہے جو عالمی سیاحتی کو فروغ دے گا۔ اس فلم فیسٹول میں ملک اور بیرون ممالک کی 50فلم کمپنیوںنے اپنے فلموں کی نمائش کےلئے اندراج کیا ہے اور یہ فیسٹول جموں اور سرینگر میں جاری رہے گا۔ ایل جی نے بتایا کہ جموں اور کشمیر پہلے بھی فلم انڈسٹری کےلئے بہترین جگہ رہی ہے اور گزشتہ چند برسوں کی کوششوں کے بعد پھر سے یہ خطہ فلم سازوں ، اداکاروں، اور فلم کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔













