موسم سرماءشروع ہونے کے ساتھ ہی بالائی اور میدانی علاقوں میں برفباری اور بارشیں
15نومبر تک بارشیں اور کہیں کہیں پر برفباری جاری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات
سرینگر// مغربی ہواﺅں کے جموں کشمیر پر اثراندازہونے کے نتیجے میں وادی میں موسم میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری اور بارشیں شروع ہوئیں ہیں۔ وادی میں صبح سویرے مطلع ابرآلود رہنے کی وجہ سے سرینگر ائر پورٹ سے کئی پروازوں میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے عمر عبداللہ کو بھی جموں کےلئے سڑ ک راستے کا سفر ہی چننا پڑ ا تھا ۔ ادھر سونہ مرگ، زوجیلا درے ، ، گلمرگ ،سادھنا ٹاپ کے علاوہ سرحدی ضلع کپوارہ کے مختلف بالائی علاقوں میں برفباری کی اطلاعات ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک موسم ابرا ٓلود اور کہیں کہیں پر برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے 11اضلاع کےلئے نارنگی الرٹ جاری کیا ہے جن میں کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، سرینگر، اننت ناگ، شوپیاں، کولگام، رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع شامل ہے ۔دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے 12، 13نومبر کو اگرچہ خاص بارشوں کی پیش گوئی نہیںکی ہے البتہ 14اور 15نومبر تک بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوںمیں بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کے اور رات کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آنے کا امکان ہے ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق وادی کشمیر میں سوموار کی صبح سے ہی مطلع ابرآلود رہا اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق صبح سے ہی کہیں کہیں پر برفباری اور بارشیں شروع ہوئیں۔ ادھر طویل خشک سالی کے بعد موسم میں تبدیلی آگئی جس کے نتیجے میں میدانی ور بلائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشیں شروع ہوئیں۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں مغربی ہوائیں جموںکشمیر پر اثر انداز ہوئیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور بھاری برفباری ہوئی ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات نے گیار ہ اضلاع کےلئے نارنگی ایڈوازئری جاری کی ہے ۔ ادھر خطہ پیر پنچال رینج کے ساتھ ساتھ اننت ناگ ، پہلگام ،کولگام ، سمتھن ٹاپ ، پیر کی گلی ، شوپیاں، کے علاوہ سونہ مرگ ، زوجیلا پاس ، گریز بانڈی پورہ ، گلمرگ کپوارہ اوردیگر بالائی علاقوں میں بارشیں اور برفباری کی اطلاعات ہیں۔ دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم کی صورتحال ابترر ہنے کاا مکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔