سرینگر/کے پی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر سرینگر کے مختلف ریسوینگ سٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں 26، 27، 28اور 29اکتوبر کو بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی ۔ چیف انجینئر، ڈسٹری بیوشن، کے پی ڈی سی ایل کے مطابق، 33 کے وی خانیار،رعناواری لائن کی 0.15 اے سی ایس آر سے 0.2 اے سی ایس آر تک ری کنڈکٹرنگ کرنے کے لیے، 33 کے وی وانگن پورہ،خانیار لائن کو بند کیا جائے گا جس کی وجہ سے خانیار، رعناواری، اور تاکنواری میں 33/11KV کے رسیونگ اسٹیشن بند رہیں گے، جب کہ مسکین باغ، روزبل، مخدوم صاحب، ہزاری باغ، جوگی لنکر، جے ایل این ایم اسپتال، کوندہ بل، حسن آباد، پالپورہ، سنگم، اسلامیہ کالج نرورہ اور زیڈی بل کے علاقے میں 26 اور 28 اکتوبر کو صبح 10بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی ۔ اسی طرح ایواہ پل کے قریب چار پول ٹاور کی تعمیر کے لیے 33KV وانگن پورہ صورہ لائن بند رہے گی جس کی وجہ سے صورہ اور زونی مر میں 33/11KV ریسیونگ اسٹیشن بند رہیں گے جبکہ صورہ، زونی مر، بژھ پورہ ،آنچار، 90 فٹ روڈ اور نوشہرہ کے علاقوں میں26 اکتوبر 2024 کو دوپہر 12بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی ۔ اس کے علاوہ درختوں کی شاخوں کی کٹائی ، تراشی کے لیے 33KV چشمہ شاہی برین نشاط لائن اور 33KV چشمہ شاہی شالیمار ہاروان لائن کو بند کیا جائے گا جس کی وجہ سے ،برین، نشاط، شالیمار اور ہارون میں 33/11KV ریسیونگ اسٹیشنز بند ہوں گے۔ اوربرین، ٹیولپ گارڈن، پہلو، تاج ویونتا، نشاط، بی ایس این ایل، ایکسچینج فور شور، شالیمار، سکاسٹ، تیل بل، ہارون، تھیداور دارا کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی 29 اور 31 اکتوبرکو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک متاثر رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برانچ کٹنگ ، اسٹیبلائزیشن کو انجام دینے کے لیے، 33 KV احمد پورہ ماگام لائن کی بندش کا مشاہدہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے ماگام اور اری پنتھن میں 33/11KV وصول کرنے والے اسٹیشن بند رہے گی جبکہ ماگام، اریپنتھن، بدرن، پیٹھکانیہ ہامہ بمروڈا کے علاقوں میں26 اکتوبر 2024 کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی ۔ اسی طرح 33 KV شریف آباد وڈوان لائن کو بھی بند رکھا جائے گا جس کی وجہ سے شریف آباد، وڈوان اور سویہ بگ کے 33/11KV رسیونگ اسٹیشن بند رہیں گے جبکہ شریف آباد، سویہ بُگ ، دہرمونہ، وڈون، گوتہ پورہ، پمس اور روسو علاقوں کو 26 اکتوبر 2024 کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ اسی طرح درختوں کی شاخوں کی کٹائی اور دیگر حفاظتی دیکھ بھال کے کاموں کو انجام دینے کے لیے 33 KV بمنہ کرن نگر لائن کو بند رکھا جائے گا جس کی وجہ سے کرن نگر میں 33/11KV کے رسیونگ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔ چھتہ بل، زال ڈگر، بالگارڈن، پولیس لائن، سول سیکرٹریٹ، ایس ایم ایچ ایس، گول مارکیٹ، گرو بازار، ٹنکی پورہ اور شہید گنج کے علاقوں میں 26 اکتوبر 2024 کو صبح ساڑھے 9بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی ۔ مزید برآں درختوں کی شاخوں کی کٹائی اور دیگر احتیاطی دیکھ بھال کے کاموں کو انجام دینے کے لیے، 33 KV بمنہ Iاور بمنہ IIایگزبیشن لائنوں کی بندش کا مشاہدہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے 33/11KV رسوینگ سٹیشن بمنہ Iاور بمنہ رسیونگ سٹیشن IIکے تحت آنے والے علاقہ جات مومن آباد، کورٹ کمپلیکس اور جی آئی ایس بٹہ مالوں،ہمدانیہ کالونی، ایچ آئی جی،ایم آئی جی کالونی، نندریش کالونی،غوثیہ کالونی، حمزہ کالونی، سرسید آباد، قمرواری، چھتہ بل ،ایس کے کالونی، توحید آباد، بمنہ کورٹ کمپلیکس، PDD کمپلیکس اور پنچی منڈی کے علاقوں میں 27اکتوبر کو صبح 9بجکر 30سے شام 5بجے تک بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی ۔ اسی طرح برانچ کٹنگ ، اسٹیبلائزیشن کو انجام دینے کے لیے، 33 KV پانپور-سڈکو لائن ، کھریو اور دیگر ملحقہ علاقوں میں 27اکتوبر کو صبح 10بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی ۔













