سرینگر/19اکتوبر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی زیرقیادت کابینہ کی طرف سے منظور کردہ ایک قرارداد کو منظوری دے دی ہے جس میں مرکز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ریاست کا درجہ بحال کرے۔یہ عمرحکومت کی پہلی قرارداد ہے جس کو جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے فوری طور پر منظور کیا ۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ جمعرات کو عمر عبداللہ کی صدارت میں ہونے والی کابینہ نے ریاست کی اصل شکل میں بحالی کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی۔مزید تفصیلات بتائے بغیر، عہدیداروں نے زور دے کر کہا کہ ایل جی نے کابینہ کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کو منظوری دے دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ریاست کی بحالی ایک شفا یابی کے عمل کی شروعات ہوگی، آئینی حقوق کی بحالی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت کا تحفظ ہوگا۔














