21اکتوبر کو نو منتخب اسمبلی ممبران کو حلف دلائیں گے
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کی دفعہ 24 کے تحت مبارک گل، ممبر قانون ساز اسمبلی کو بطور سپیکر عبور طور پرمقرر کیا ہے جو جموں و کشمیر کے تمام اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔ مذکورہ ایکٹ کے سیکشن 24 کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی میں ممبران کا حلف 21اکتوبر کو دوپہر 2بجے دلایا جائے گا ۔جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر حلف لینے اور اس کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے قانون ساز اسمبلی میں حاضر ہوں۔اس حوالے سے جاری کردہ ایک باضابطہ مکتوب میں مزید کہا گیا کہ مبارک گل سپیکر کے انتخاب تک سپیکر کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔













