حکومت سازی کا دعویٰ کرنے کے لیے جلد ہی ایل جی سے ملاقات کریں گے
سرینگر/10اکتوبر///نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ جلد سے جلد حکومت بنانے کے لیے کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق سری نگر میں پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ کانگریس کے ساتھ ان کی حمایت کے لیے بات چیت کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ راج بھون جائیں گے تاکہ تشکیل حکومت کا دعویٰ پیش کرنے کے لیے ایل جی سے ملاقات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چار آزاد امیدواروں نے این سی کی حمایت کی ہے۔این سی کی حمایت کرنے والے چار آزادوں کے ساتھ، اس کی تعداد 46 ہو گئی ہے، جب کہ کانگریس کے چھ ارکان ہیں۔













