ذیابیطس میں مبتلا لاکھوں ہندوستانیوں کی آنکھوں کی حفاظت کیلئے حکومت کے آیوشمان بھارت میں ذیابیطس ریٹینوپیتھی اسکریننگ کو شامل کیا گیا
نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) وٹریو ریٹینل سوسائٹی آف انڈیا ( وی آر ایس آئی ) اور ریسرچ سوسائٹی فار دی اسٹڈی آف ذیابیطس ان انڈیا ( آر ایس ایس ڈی آئی ) نے مل کر آج عالمی یوم بینائی کے موقع پر اپنی نوعیت کی پہلی ذیابیطس ریٹینو پیتھی اسکریننگ کے رہنما خطوط جاری کیے ، جس سے بینائی کے عالمی دن کے موقع پر مدد ملے گی ، جس سے ذیابیطس ریٹینوپیتھی کے بارے میں ملک کے ہر معالج اور ذیابیطس کے ماہر ین کی اپنے مریضوں کو آگاہ کرنے میں مدد کرے گا۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سدھا چندر شیکھر نے اس موقع پر کہا کہ ذیابیطس میں مبتلا لاکھوں ہندوستانیوں کی آنکھوں کی حفاظت کے لیے حکومت کے آیوشمان بھارت میں ذیابیطس ریٹینوپیتھی اسکریننگ کو شامل کیا گیا ہے ۔ قومی سطح پر اس کی جلد تشخیص کو ترجیح دیکر اس اسکیم کو فروغ دینا ہے ، جس کا مقصد بصارت کی حفاظت کرنا اور ملک بھر میں صحت کے نتائج کو بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وی آر ایس آئی کے صدر ڈاکٹر آر کم نے کہا "ہمیں اجتماعی طور پر ان رہنما خطوط کو جاری کرنے اور ہندوستان میں ذیابیطس ریٹینوپیتھی اسکریننگ کے لیے ایک نیا معیار قائم کرنے پر خوشی ہے ۔ معالجین، ذیابیطس کے ماہرین اور ماہرین امراض چشم کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہمارا مقصد ذیابیطس کے بہتر انتظام کو فروغ دینا اور ملک بھر میں بینائی کی روک تھام کے واقعات کو کم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 10.1 کروڑ سے زائد افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں، اس لیے اس ملک کو دنیا کا ذیابیطس کا دارالحکومت کہا جا رہا ہے ۔ اس کے نتیجے میں ذیابیطس سے متعلق اندھے پن کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے













