Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں و کشمیر اور ہریانہ کے انتخابی نتائج پر راہل گاندھی کا رد عمل 

by Online Desk
09 اکتوبر 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی کشمیر کے لوگوں نے بھاجپا کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی 

ADVERTISEMENT

سرینگر/کانگریس کے سینئر لیڈر حزب اختلاف سربراہ راہل گاندھی نے جموں کشمیر میں چناوی نتائج پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے بھاجپا کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے مشکور ہیں جنہوںنے انڈیا اتحاد پر بھروسہ کرکے این سی اور کانگریس کے امیدواروں کو جیت دلائی ہے ۔ اس موقعے پر راہل گاندھی نے کہا کہ ”ہم ہریانہ کے غیر متوقع نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں، کئی اسمبلی حلقوں سے آ رہی شکایتوں سے الیکشن کمیشن کو مطلع کرائیں گے۔‘وائس آف انڈیا کے مطابق ‘جموں و کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج 8 اکتوبر کو برآمد ہو گئے۔ ایک طرف جہاں مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں انڈیا اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے، وہیں ہریانہ میں بی جے پی کی فتح نے سبھی کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا پہلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں راہل گاندھی جموں و کشمیر کے نتیجہ پر عوام کا شکریہ ادا کرتے نظر ا? رہے ہیں، لیکن ہریانہ کے ریزلٹ پر انھوں نے کچھ اظہارِ فکر کیا ہے اور الیکشن کمیشن کا رخ کرنے کی بات کہی ہے۔راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اسمبلی انتخابات کے نتائج سے متعلق اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”جموں و کشمیر کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ خطہ میں انڈیا (اتحاد) کی فتح آئین کی فتح ہے، جمہوری وقار کی فتح ہے۔“ اس کے بعد ہریانہ کے تعلق سے وہ لکھتے ہیں کہ ”ہم ہریانہ کے غیر متوقع نتیجہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کئی اسمبلی حلقوں سے آ رہی شکایتوں سے انتخابی کمیشن کو مطلع کرائیں گے۔“ہریانہ میں کانگریس کو ملی شکست کے باوجود راہل گاندھی ریاستی باشندوں اور پارٹی کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اپنے پوسٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ ”سبھی ہریانہ باشندوں کو ان کی حمایت اور ہمارے ببر شیر کارکنان کو ان کی سخت محنت کے لیے دل سے شکریہ۔ حق کی، سماجی و معاشی انصاف کی، سچائی کی یہ جدوجہد جاری رکھیں گے، آپ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔“قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخاب میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے 90 نشستوں میں سے 49 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس اتحاد میں نیشنل کانفرنس کو 42، کانگریس کو 6 اور سی پی آئی (ایم) کو ایک سیٹ حاصل ہوئی ہے۔ بی جے پی کو 29 نشستوں پر جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، اور یہ سبھی سیٹیں جموں علاقہ سے آئی ہیں۔ یعنی کشمیر کی کسی بھی اسمبلی سیٹ پر اسے جیت نہیں ملی ہے۔ جے پی سی اور عام آدمی پارٹی کو 1-1 سیٹیں ملی ہیں۔ 7 سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ہریانہ کی بات کی جائے تو یہاں بی جے پی نے 90 اسمبلی سیٹوں میں سے 48 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ اس طرح اکثریت کے لیے ضروری 46 سیٹوں سے اس نے 2 سیٹیں زیادہ حاصل کر لی ہیں۔ کانگریس کو 37 سیٹوں پر اور آئی این ایل ڈی کو 2 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ 3 سیٹیں آزاد امیدواروں کے حصے میں گئی ہیں۔

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن: عمر عبداللہ

ووٹروں نے اپنا فرض ادا کیا، اب ہماری ذمہ داری شروع ہوتی ہے: عمر عبداللہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مودی حکومت نوجوانوں کو بے روزگار بنا کر کروڑوں کنبوں کی امید توڑ رہی: راہل گاندھی
تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر اور ہریانہ کے انتخابی نتائج پر راہل گاندھی کا رد عمل 

09 اکتوبر 2024
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d