نئی دلی/ایک متحرک سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سانند، گجرات میں ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کرنے کے لیے کائنس سیمی کون پرائیویٹ لمیٹڈ کی تجویز کو منظوری دی۔مجوزہ یونٹ 3,300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کی جائے گی۔ اس یونٹ کی گنجائش یومیہ 60 لاکھ چپس ہوگی۔اس یونٹ میں تیار کردہ چپس مختلف قسم کی ایپلی کیشنز کو پورا کرے گی جس میں صنعتی، آٹوموٹیو، الیکٹرک وہیکلز، کنزیومر الیکٹرانکس، ٹیلی کام، موبائل فونز وغیرہ شامل ہیں۔ہندوستان میں سیمی کنڈکٹرز اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کے پروگرام کو 21.12.2021 کو مطلع کیا گیا تھا جس کی کل لاگت 76,000 کروڑ روپے۔جون، 2023 میں، مرکزی کابینہ نے سانند، گجرات میں سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کرنے کی پہلی تجویز کو منظوری دی تھی۔فروری 2024 میں مزید تین سیمی کنڈکٹر یونٹس کی منظوری دی گئی۔ ٹاٹا الیکٹرانکس دھولیرا، گجرات میں ایک سیمی کنڈکٹر فیب اور موریگاؤں، آسام میں ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کر رہا ہے۔ سی جی پاور سنند، گجرات میں ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کر رہی ہے۔تمام 4 سیمی کنڈکٹر یونٹس کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری ہے اور یونٹس کے قریب ایک مضبوط سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام ابھر رہا ہے۔ یہ 4 یونٹ تقریباً 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لائیں گے۔ ان یونٹس کی مجموعی صلاحیت تقریباً 7 کروڑ چپس یومیہ ہے۔














