ADVERTISEMENT
سری نگر/09اگست2024ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے شرون شکلا پنچمی کے موقعہ پر آج مہادیو گیر دشنمی اکھاڑہ سری نگر میں شری دیپیندر گیری ،مہنت چھڑی مبارک شری امرناتھ جی کی موجودگی میں پوجا کی۔
اُنہوںنے سب کی سلامتی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے دعا کی۔
شری امرناتھ جی کی سالانہ یاترا کے اِختتام سے پہلے چھڑی پوجن ایک اَچھی رسم ہے۔
چھڑی مبارک یاترا کے روایتی مشق کے بعد پوتر چھڑی کو شری امرناتھ جی گپھا لے جایا جائے گا۔
چھڑی پوجن میں سی اِی او شری امرناتھ جی شرائن بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
ADVERTISEMENT