نئی دہلی/ حکومت نے راجیہ سبھا میں آج کہا کہ سائبر دھوکہ دہی پر حکومت کی ”قطعی برداشت نہیں “ کی پالیسی ہے اور اس پر مسلسل کام کیا جا رہا ہے ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر مملکت پنکج چودھری نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ حکومت نے صارفین کو سائبر فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ مالیاتی لین دین کی حفاظت کے لیے کثیر سطحی نظام وضع کیا گیا ہے ۔ اوٹی پی صارفین کو بھیجا جاتا ہے اور اس کے بغیر لین دین ممکن نہیں ہے ۔ ایک ضمنی سوال کے جواب میں، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے صارفین کے نقصان کی تلافی بھی کی جاتی ہے ۔ مسٹرچودھری نے کہا کہ صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جاتی ہے اور کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سائبر فراڈ اور دھوکہ دہی پر قطعی برداشت نہیں کی پالیسی ہے اور اس پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے ۔ ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ جن دھن کھاتہ داروں کے بینک کھاتوں میں کم از کم رقم کی کوئی حد نہیں ہے ۔