پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے مہندربھگت نے جالندھرویسٹ نشست جیتی۔ چیف منسٹر بھگونت مان نے کہا کہ بھاری اکثریت سے جیت بتاتی ہے کہ ریاست کے عوام ان کی حکومت کے کام کاج سے بے حد خوش ہیں۔
اسمبلی ضمنی انتخابات، انڈیا اتحاد نے 10 نشستیں جیت لیں، بی جےپی صرف 2 حلقوں تک سمٹ کر رہ گئی میں انڈیابلاک نے 10نشستیں جیتی ہیں جبکہ بی جے پی کو صرف 2پراکتفاء کرنا پڑا اور ایک آزاد امیدوار کامیاب رہا۔
نئی دہلی: اسمبلی ضمنی الیکشن میں انڈیابلاک نے 10نشستیں جیتی ہیں جبکہ بی جے پی کو صرف 2پراکتفاء کرنا پڑا اور ایک آزاد امیدوار کامیاب رہا۔ 7 ریاستوں میں 13نشستوں کے لئے جاریہ ہفتے پولنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی ہفتہ کے دن ہوئی۔














