Daily Aftab
2 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سیکرٹری صحت نے جموں وکشمیر میں محرم الحرام کیلئے صحت سہولیات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

by Online Desk
11 جولائی 2024
A A
{"remix_data":[],"source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"transform":1},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}

0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جار ی محرم الحرام کے لئے صحت خدمات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں، تمام اَضلاع کے چیف میڈیکل اَفسران(سی ایم او) اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے محرم الحرام کے دوران بالخصوص اُن علاقوں میں جہاں جلوس نکالے جائیں گے صحت کی مناسب سہولیات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور ٹراما سینٹروںمیں اَدویات اور ایمبولینسوں کی آسانی سے دستیابی کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت دی کہ یہ سہولیات چوبیس گھنٹے فعال رہیں۔ اُنہوں نے ڈائریکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ گورنمنٹ میڈیکل کالجز اور شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ محرم الحرام کے دوران صحت کی تمام ضروریات کو بغیر کسی رُکاوٹ کے پورا کیا جاسکے۔ڈاکٹر عابدرشید نے دونوں ڈائریکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ بڑے جلوسوں کی توقع رکھنے والے علاقوں میں اِنتظامات کا روزانہ جائزہ لیں۔اُنہوں نے چیف میڈیکل اَفسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ اہم مقامات خصوصاً ماتمی اِجتماعات کے دوران مقامی شیعہ کمیونٹی کے نمائندوں کی مشاورت سے تمام ضروری طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔سری نگر، بڈگام، بارہمولہ، پونچھ اور جموں سمیت اَضلاع کے ڈائریکٹروں اور سی ایم اوز نے سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کو اہم مقامات پر انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوں نے ان علاقوں میں ایمبولینسوں، اَدویات اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تیاریوں کا خاکہ پیش کیا جہاں محرم کے جلوس متوقع ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت نے اِنڈیا اِنٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈ سینٹر پانپور کا دورہ کیا

مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت نے اِنڈیا اِنٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈ سینٹر پانپور کا دورہ کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سیکرٹری صحت نے جموں وکشمیر میں محرم الحرام کیلئے صحت سہولیات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

سیکرٹری صحت نے جموں وکشمیر میں محرم الحرام کیلئے صحت سہولیات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

11 جولائی 2024
فاروق عبداللہ کا صدر ہند کو مکتوب روانہ
تازہ ترین خبریں

فاروق عبداللہ کا صدر ہند کو مکتوب روانہ

19 نومبر 2021
پولیس نے اننت ناگ میں 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، ممنوعہ مادہ برآمد
تازہ ترین خبریں

پولیس نے اننت ناگ میں 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، ممنوعہ مادہ برآمد

01 فروری 2025
سعودی مبلغ کی آل سعود کو پھٹکار، دین اسلام کی تباہی کا سلسلہ بند کرو!
ادارتی

سعودی مبلغ کی آل سعود کو پھٹکار، دین اسلام کی تباہی کا سلسلہ بند کرو!

15 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d