ایٹا نگر/پاور اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج ایٹا نگر میں اروناچل پردیش کے پاور سیکٹر کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ چیف منسٹر، شری پیما کھانڈو، ڈپٹی چیف منسٹر، شری چونا میں، سکریٹری (بجلی(، جناب شری پنکج اگروال، سمیت دیگر اعلی عہدیداران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔اپنے خطاب میں، بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ذکر کیا کہ مرکزی حکومت ملک کے شمال مشرقی خطہ کی مجموعی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ پچھلی دہائی میں مرکزی حکومت خطے کی ضروریات کے لیے انتہائی حساس رہی ہے اور بہتر رابطے، بہتر انفراسٹرکچر اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ اروناچل پردیش میں ہندوستان کی کل ہائیڈرو پاور صلاحیت کا تقریباً 38% (تقریباً 50 GW) ہے، جو تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے۔اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ ریاست میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی جلد ترقی کو شروع کرنے کے لیے معاوضہ دینے والی اراضی کی دستیابی بہت ضروری ہے۔ اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ دیگر ریاستوں میں بھی معاوضہ دینے والی اراضی کی تلاش کی جا سکتی ہے۔ نئے کنکشن کی منظوری کے عمل کو آسان بنانے اور بجلی کے بلوں کے فارمیٹ کو آسان بنانے پر زور دیا گیا جسے صارفین آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔مزید، انہوں نے صارفین کو ہر 2 ماہ میں ایک بار سیلف میٹر ریڈنگ اور ایک موبائل ایپ کے ذریعے بل بنانے کے اختیارات فراہم کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست میں معیاری بجلی کی فراہمی سے صنعتی شعبے کی ترقی میں بھی سہولت ہوگی جس سے ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔بجلی کی تقسیم کے محاذ پر، انہوں نے آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں پر تیزی سے عمل آوری کا مشورہ دیا۔ انہوں نے محکمہ پاور کی مالیاتی عملداری اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اسکیم کے تحت تجویز کردہ مختلف اصلاحاتی اقدامات کو نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔ پاور ڈپارٹمنٹ کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ اس سال کے اندر کنزیومر سروس کی درجہ بندی میں ‘C’ سے کم از کم ‘B’ تک بہتر بنانے کا ہدف بنائے۔ وزیر نے ملک کے پاور سیکٹر کے سامنے متعین مہتواکانکشی اہداف کو حاصل کرنے میں ریاست سے تعاون کی خواہش کی۔














