نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں اور اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ریکوری ریٹ بڑھ کر 98.22 فیصد ہو گئی ہے ۔ اس دوران منگل کو ملک میں 41 لاکھ 16 ہزار 230 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 7 کروڑ 29 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11903 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34308147 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 14 ہزار 159 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 97 ہزار 740 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز 2567 کم ہوکر ایک لاکھ 51 ہزار 209 رہ گئے ہیں۔ دریں اثناء311 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 59 ہزار 191 ہو گئی ہے ۔ ملک میں پوزیٹیوٹی ریٹ 0.44 فیصد، ریکوری ریٹ 98.22 فیصد اور شرح اموات (ڈیتھ ریٹ)1.34 فیصد ہے ۔ ملک میں کیرالا، فعال کیسز کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے ۔ یہاں فعال کیسز کی کل تعداد 75232 ہے جبکہ 8424 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4872930 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 187 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 32236 ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں فعال کیسز کم ہو کر 19110 پر آ گئے ہیں جبکہ مزید 48 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 140,0274 ہو گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1095 سے کم ہو کر 6453581 ہو گئی ہے ۔