Daily Aftab
9 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

امیت شاہ، جے شنکر سمیت مرکز میں نئی 

by Online Desk
11 جون 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

حکومت کے مختلف وزراءنے عہدہ کا جائزہ لے لیا

ADVERTISEMENT

 سرینگر/11جون /وی او آئی//امیت شاہ، جے شنکر سمیت مرکز میں نئی حکومت کے مختلف وزراء نے عہدہ کا جائزہ لے لیا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل وزیر اعظم کی سفارش پر نئی حکومت کے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جن وزراءنے آج چارج سنبھالا ہے ان میں جگت پرکاش نڈا، منوہر لال کھٹر ، ارجن رام میگھوال، جیوترادتیہ سندھیا، شیوراج سنگھ چوہان، گری راج سنگھ اور اشونی وشنو شامل ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق امیت شاہ، ڈاکٹر ایس جے شنکر، کرن رجیجو اور سربانند سونووال سمیت مختلف وزراءنے وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری وزارتی کونسل میں شامل وزراءنے اپنا عہدہ سنبھالا۔امیت شاہ سمیت کئی وزراءنے منگل کو چارج سنبھالنے کے بعد اپنے محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ جن وزراءنے آج چارج سنبھالا ہے ان میں جگت پرکاش نڈا، منوہر لال کھٹر ، ارجن رام میگھوال، جیوترادتیہ سندھیا، شیوراج سنگھ چوہان، گری راج سنگھ اور اشونی وشنو شامل ہیں۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل وزیر اعظم کی سفارش پر نئی حکومت کے وزرائ کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اتوار کو وزیر اعظم، ان کی حکومت کے 30 نئے کابینی وزرائ ، پانچ وزرائے مملکت (آزادانہ چارج) اور 36 وزرائے مملکت نے حلف لیا۔ شاہ نے مسلسل دوسری بار مرکزی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا ہے۔وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک آفس میں عہدہ سنبھالنے سے پہلے مسٹر شاہ نے صبح 10.30 بجے یہاں چانکیہ پوری میں نیشنل پولیس میموریل کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ساتھ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے اور ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا بھی تھے۔نڈا نے کیمیکل اور کھاد کی وزارت کے ساتھ صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کا چارج بھی سنبھالا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے گونڈا (اتر پردیش) کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی وردھن سنگھ، جو پہلی بار ریاستی وزیر کا چارج سنبھال رہے ہیں، اور پویتر مارگریٹا کو وزارت میں خوش آمدید کہا۔ مسٹر مارگریٹا کو ٹیکسٹائل کی وزارت میں وزیر مملکت کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ ملک کے لوگوں نے انتخابات کے ذریعے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے کردار کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر پارلیمانی امور ان کی کوشش ہوگی کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو احسن طریقے سے چلایا جائے۔مسٹر سونووال کو دوبارہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ انہوں نے وزارت کا عہدہ سنبھالا اور افسروں اور عملے سے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام کی خدمت کی ذہنیت کے ساتھ وزارت کے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے ٹیم جذبے سے کام کرنے پر زور دیا۔شیوراج سنگھ چوہان زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزر بنائے گئے ہیں، مسٹر ارجن رام میگھوال وزیر قانون (آزادانہ چارج ) بنے ہیں اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ، مسٹر مادھوراو ¿ سندھیا ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر بنے ہیں۔اشونی ویشنو ریلوے اور اطلاعاتی نشریات کے وزیر بن گئے ہیں، مسٹر منوہر لال کھٹر نے شہری ترقی اور بجلی کے وزیر، مسٹر پرتاپ راو ¿ گنپت راو ¿ جادھو اور محترمہ انوپریہ پٹیل نے وزارت صحت میں وزیر مملکت کے طور پر اور ایل مروگن نے وزارت صحت میں وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھالا ہے۔ پارلیمانی امور کی وزارت میں وزرائے مملکت۔کابینی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے وزارت ثقافت کا چارج سنبھالنے کے بعد افسروں سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کو محنت اور روزگار کی وزارت کا کابینی وزیر بنایا گیا ہے اور اسی وزارت میں ریاستی وزیر شوبھا کرندلاجے نے بھی چارج سنبھال لیا ہے۔گری راج سنگھ نے ٹیکسٹائل کی وزارت کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی اپنے دفتر گئے اور چارج سنبھالا اور کچھ فائلوں پر دستخط کئے۔

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کولگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش 

جھیل ڈل میں نشہ کی حالت میں 

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ڈھائی سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے/ امیت شاہ
تازہ ترین خبریں

امیت شاہ، جے شنکر سمیت مرکز میں نئی 

11 جون 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی
تازہ ترین خبریں

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی

12 جون 2024
اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟
ادارتی

اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟

30 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d