5 ماہ میں محکمہ نے 2ریچھو ں اور 2 تیندوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی
سرینگر//شمالی کشمیر کے اوڑی علاقے میں محکمہ وائلڈلائف کی جانب سے گزشتہ پانچ مہینوں میں دو ریچھوں اور دو تیندواں کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ ادھر محکمہ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اندھیرے میں بغیر روشنی اور اکیلے میں گھروں سے باہر نکلنے میں گریز کریں اور اگر کسی بھی جگہ کسی جنگلی جانوری کی موجودگی کا پتہ چلے تو فوری طور پر محکمہ کو مطلع کریں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے اوڈی علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودہ سے جہاں لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں محکمہ وائلڈ لائف نے شمالی کشمیر کے اوڈی علاقے میں جنگلی جانوروں کو پکڑنے کی کارروائی شروع کی ہے اس سلسلے میں محکمہ وائلڈ لائف نے اوڈی علاقے میں گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران 2 ریچھوں 2 تیندوے 3 سانپ 2 وائلڈ کیٹ کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور ان کو وائلڈ لایف سنچری منتقل کیا گیا جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ ادھر وائلڈ لایف رینج آفیسر اوڈی منظور احمد حجام نے وی او آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ جنگلی جانورکھانے کی تلاش میں بستیوں کی طرف آتے ہیں اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اندھیرے میں اور اکیلے اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی بھی جگہ کسی بھی جنگلی جانور کو دیکھا جائے تو فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کریں۔انہوںنے بتایا کہ محکمہ نے اوڑی کے مختلف علاقوں میں پندرہ جگہوں پر پنجرے رکھے ہیں تاکہ ان میں جنگلی جانور پھنس جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کہیں پر کوئی بھی جنگلی جانور دکھے تو محکمہ کو فوری طور پر اطلاع دیں۔














