نئی دلی/۔ہندوستانی ریلوے نے ہر سال کی طرح اس سال کے عالمی یوم ماحولیات کے موضوع ‘‘ہماری زمین، ہمارا مستقبل’’ کے مطابق 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات منایا۔ عالمی یوم ماحولیات 2024 کا تھیم زمین کی بحالی، صحراکاری کو روکنے اور خشک سالی سے بچنے پر مرکوز ہے۔ محترمہ جیا ورما سنہا، چیئرپرسن اور سی ای او، ریلوے بورڈ اور ریلوے بورڈ کے دیگر سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔ چیئرپرسن اور سی ای او، ریلوے بورڈ نے ریلوے حکام کو ماحولیاتی تحفظ کی مزید سرگرمیوں میں اپنی کوششیں بڑھانے کی ترغیب دی۔اس سال ہندوستانی ریلوے‘مشن لائف’ پر بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر رسائی اور وکالت کی سرگرمیاں بھی کر رہی ہے ،جس کا مقصد لوگوں کو جون 2024 کے مہینے کے دوران ماحول سے متعلق رویے کی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں بیدار کرنا ہے۔ اب تک تمام ہندوستانی ریلولے میں249 بیداری اور 147 ایکشن ایونٹس کا انعقاد کیا گیا، جس میں4921 شرکاء نے حصہ لیا۔ ہندوستانی ریلوے میں مجموعی طور پر 4395 ‘مشن لائف’ حلفوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ہندوستانی ریلوے بلک ٹرانسپورٹیشن کا ایک ماحول دوست ذریعہ ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے، ریلوے مسلسل اقدامات کر رہا ہے جو آلودگی/جی ایچ جی کے اخراج کو کم کرنے، وسائل اور توانائی حسن کارکردگی کو فروغ دینے اور پائیداری میں حصہ ڈال کر ماحول پر مثبت اثرات مرتب کر رہے ہیں۔














