تمام اداروں کے سربراہاں کی میٹنگیں 11جون تک جاری رہیں گی
سرینگر/جموں کشمیر کےلئے مالی سال 2024-25کے بجٹ کے سلسلے میں مرکزی وزارت خزانہ کی جانب سے تیاریوں کاسلسلہ شروع کی گئی ہیں اور تین جون سے اداروں کے سربراہوں کی فائنا شل کمشنر کے ساتھ میٹنگوں کاسلسلہ شروع ہوگااور گیارہ جون تک یہ سلسلہ شروع رہے گا۔بجٹ سے متعلق تمام اداروں کے سربراہاں سے تفصیلات مانگی گئی ہے تاکہ جموں کشمیر کےلئے خصوصی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے ۔ رواں برس کے فروری مہینے میں جموںو کشمیرکے لئے مرکزی سرکار نے عبوری بجٹ منظو رکرلی تھی اور مرکزی حکومت نے خود بھی ”گرانٹ ان ایڈ بجٹ “پاس کرائی اب جب کہ ملک میں پارلیمنٹ کے الیکشن اختتام ہوئے اورچار جون کو ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے چھ جون کونئی پارلیمنٹ کی تشکیل سامنے آئے گی جسکے بعد ملک میں نئی حکومت حلف لے گی ا ورمرکز میں نئی حکومت قائم ہونے کے بعد سال 2024-25مالی بجٹ کے لئے پارلیمنٹ اجلاس بلایاجائےگا ۔تاہم جموںو کشمیرمیں بھی 2024-25مالی بجٹ کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہےں۔ انتظامیہ نے ا س سلسلے میں شروعا ت کی ہے مالی اداروں کے ساتھ میٹنگوں کا سلسلہ تین جون سے گیارہ جون تک جاری رہے گا اور ان میٹنگوں میں تمام اداروں کے سربراہوں کے ساتھ 2024-25مالی بجٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجارہاہے۔ اداروں کے سربراہوں سے انہیں درکار رقومات کی جانکاری حاصل کی جارہی ہے تاکہ جموںو کشمیر کودرکار رقومات کے بارے میں ایک فہرست مکمل کی جائے اور مرکزی سرکار کا بجٹ اجلاس شروع ہونے سے پہلے جموں وکشمیرکےلئے بجٹ مرکز کے سامنے رکھا جائے ۔ جموں کشمیرمیں اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے مرکزی سرکار 2018سے جموںو کشمیرکے لئے بجٹ فراہم کررہی ہے اور رواں برس کے دوران بھی فروری کے مہینے میں عبوری بجٹ فراہم کیا گیا تھا اب مکمل بجٹ جولائی کے وسط میں جموںو کشمیرکوفراہم کرنے کے امکانات ظاہرکئے جارہے ہیں۔













