فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا
سرحدی ضلع کپوارہ میں فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے ذریعے مبینہ طور پر چھپائے گئے اسلحہ و گولہ بارود کے ایک بڑے ذخیرے کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے کوٹ نالہ واورہ کے جنگلات میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کی 160ٹی اے اور کپوارہ پولیس نے مشترکہ طور پر تلاشی لی جس کے بعد عسکریت پسندوں کی جانب سے مبینہ طور پر وہاں چھپائے گئے ہتھیاروں کے بڑے ذخیرے کو برآمد کرلیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں چار اے کے میگزین، اے کے ایمونیشن کے 1450 راو¿نڈ، سنائپر گولہ بارود کے 190 راو¿نڈ، دو پستول اور پستول میگزین کے علاوہ ایک ایک گولہ بارود کا پاو¿چ، دوربین، واکی ٹاکی، پاکستانی سگریٹ کا پیکٹ اور بیگ کے علاوہ دیگر چیزیں شامل ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تاہم اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔














