نئی دلی/چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انیل چوہان نے فرانس کے ایک جامع دورے کا اختتام کیا، جس نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان طویل عرصے سے جاری اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید تقویت دی ہے۔ اپنے دورہ کے دوران چیف آف ڈیفنس ساف نے فرانسیسی مسلح افواج کے وزیر کی سول اور ملٹری کابینہ کے ڈائریکٹر مسٹر پیٹرک پیلوکس اور اعلیٰ سطح پر مسلح افواج کے وزیر کی ملٹری کابینہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ جیراؤڈ اور اپنے ہم منصب کے ساتھ سی ڈی ایس کی بات چیت کی اور مشترکہ مفادات اور باہمی سلامتی کے خدشات کے شعبوں پر تبادلہ خیال کو فعال کیا ہے۔فرانس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرمامنٹ میں اعلیٰ درجے کی دوہری استعمال کی ٹیکنالوجیز کے تبادلے کو بڑھانے کے لیے بات چیت کے بعد فرانس کی دفاعی صنعت کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت ہوئی، جس میں دوسالٹ، سیفرون، نیول گروپ اور تھالیس ایلینا سپیس شامل ہیں۔ فرانسیسی لینڈ فورسز کمانڈ (سی ایف ٹی)، فرانسیسی اسپیس کمانڈ (سی ڈی ای( اور اسکول آف ملٹری اسٹڈیز (ایکول ملٹیر) میں ہونے والے تبادلوں نے سیکورٹی چیلنجوں پر ہندوستان کا نقطہ نظر فراہم کرتے ہوئے، دفاعی تعاون کو بڑھانے کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔ سی ڈی ایس نے نیو-چیپل اور ویلرز-گیسلین کی جنگی یادگاروں پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔ یہ یادگاریں دیرینہ ہند-فرانسی تعلقات کی گواہی دیتی ہیں۔ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ نے وقت کے ساتھ ساتھ نمایاں رفتار حاصل کی ہے اور اب یہ ایک اور بھی قریبی اور کثیر جہتی تعلقات میں بدل گیا ہے جو تعاون کے مختلف شعبوں پر محیط ہے۔