سکولی بچوں سمیت 6افراد کی موت ، 3ہنوز لاپتہ، 10افراد کو بچالیا گیا ، بچاﺅ کارروائیا ں جاری
سانحہ کے بعد پوری وادی میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ، ایل جی سمیت متعدد لیڈران کااظہار دکھ
سرینگر/16اپریل//بٹواہ گنڈہ بل میں منگل کی صبح اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب 20افراد پر مشتمل ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار سکولی بچوں سمیت 6افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ تین ہنوز لاپتہ ہے اور پانے میں بہنے والے 10افراد کو بچالیا گیا ہے ۔ واقعے کے فورا بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بچاﺅ کارروائیاں شروع کیں جبکہ ایل جی منوج سنہا بچاﺅ کارروائیوں پر از خود نظر رکھے ہوئے تھے ۔ اس بیچ اس سانحہ پر پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ ، محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزادی کے علاوہ دیگر سیاسی لیڈران نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوارا کنبوں کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا ہے