جموں/ جموں و کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو شری ماتا ویشنو دیوی جی پراچین مارگ پویتر چھری یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوں نے پرتھم پوجا میں بھی شرکت ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج نگروٹہ کے مقدس کول کنڈولی مندر میں 22 ویں شری ماتا ویشنو دیوی جی پراچین مارگ پویترا چھری یاترا کی مبارک ‘پرتھم پوجا’ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے گلہائے عقیدت پیش کیے اور بعد میں ہولی جیوت لے کر چھڑی یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یاترا اولی ماتا مندر بامیال چھپنو پہنچنے سے پہلے ہیریٹیج راستے سے گزرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدت مندوں کو شبھ کامنائیں دیں اور جموں و کشمیر کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔