پولیس نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کی خاطر آگ لگانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا
/پولیس نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کی غرض سے مبینہ طور پر ایک شاپنگ کمپلیکس کو مبینہ طور پر آگ کی نذر کرنے کے ایک انوکھے معاملے کو حل کرتے ہوئے اس میں ملوث 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس آگ کی واردات میں ایک غیر مقامی شخص کی موت بھی واقع ہوئی تھی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کے ایک انوکھے کیس میں پولیس نے انشورنس کلیم کی خاطر آتشزدگی کے ایک معاملے کو حل کرکے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جس میں ایک غیر مقامی شخص کی جل کر موت واقع ہوئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ میں ایک انوکھے واقعہ میںدوافراد کو پولیس نے ایک عمارت کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اس آگ کی واردات میں ایک غیر مقامی شہری کی موت واقع ہوئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے اشخاص جو شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے بٹرگام علاقے میں ایک تین منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں ایک ریستوران چلا رہے تھے نے جان بوجھ کر انشورنس کا دعویٰ کرنے کے لیے عمارت کو آگ لگا دی۔ پولیس نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ ان میں سے ایک کے نام پربینک کا قرضہ تھا جس کو وہ اداکرنے میںناکام ہوا اور عمارت میں ایک رستوران چلانے کی آڑ میں انشورنس کلیم حاصل کرنے کےلئے اپنے ہی رستوران میں آگ لگائی تاہم بدقسمتی سے اس کمپلیکس کی اوپری منزل میں ایک غیر مقامی شخص امبارڈری کا کام کرتا تھا ۔ پولیس نے ایک ہفتے کے اندر کیس کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔دونوں افراد سے پوچھ تاچھ کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ انہوںنے خود ہی ایک سازش رچی اور رستوران کو آگ لگائی ۔