Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

آج ملک ’جامع حکومت کے نظر یے‘کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مودی

by Online Desk
28 فروری 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 چنئی( تاملناڈو)۔ 28؍فروری۔ ایم  این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے تھوتھکوڈی میں 17,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے وی- او- چدمبرانار بندرگاہ پر باہری ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ہریت نَوکا پہل قدمی کے تحت ہندوستان کے پہلے اندرون ملک تیار کردہ سبز ہائیڈروجن ایندھن  سیل سے چلنے والے آبی گزرگاہ کے جہاز کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے وانچی مانیاچّھی – ترونیل ویلی سیکشن اور میلاپالیم- ارالویمولی سیکشن سمیت وانچی مانیاچّھی- ناگرکوئل ریل لائن کو دوہرا بنانے کے ریل پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے تمل ناڈو میں چار سڑکوں کے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا،جنہیں تقریباً 4,586 کروڑ روپے کی لاگت  سے تعمیر کیا گیا ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ تمل ناڈو تھوتھوکڈی میں ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے کیونکہ ترقی یافتہ ہندوستان کے روڈ میپ کے تئیں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جارہاہے اور سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں میں ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حالانکہ یہ  پروجیکٹ تھوتھوکڈی میں ہوسکتے ہیں لیکن  اس سے ہندوستان بھر میں متعدد مقامات پر ترقی کو رفتار ملے گی۔وزیر اعظم نے وکست بھارت کے سفر اور اس میں تمل ناڈو کے کردار کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 2 سال پہلے کے اپنے دورے کو یاد کیا جب انہوں نے چدمبرانار بندرگاہ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بہت سے پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے اسے جہاز رانی کا ایک بڑا مرکز بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘وہ ضمانت آج پوری ہو رہی ہے۔’’وی- او- چدمبراناربندرگاہ  پر باہری  ہاربر کنٹینر ٹرمینل کے سنگ بنیاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس پروجیکٹ پر 7,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائےگی۔ آج 900 کروڑ روپے کے بقدر پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا گیا ہے اور 13 بندرگاہوں پر 2500 کروڑ روپے کے بقدر پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے تمل ناڈو کو فائدہ پہنچے گا اور ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم نے یاد دلایا کہ موجودہ حکومت جو ترقیاتی منصوبے لا رہی ہے وہ عوام کے مطالبات ہیں اور سابقہ حکومتوں نے ان پر کبھی توجہ نہیں دی۔ وزیر اعظم نے کہا ‘‘میں تمل ناڈو کی سر زمین کی خدمت اور اس کی تقدیر بدلنے آیا ہوں۔’’ہریت نَوکا پہل قدمی کے تحت ہندوستان کے پہلے ہائیڈروجن ایندھن  سیل سے چلنے والے اندرون ملک آبی گزرگاہ کے جہاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم  مودی نے اسے کاشی کے لیے تمل ناڈو کے لوگوں کا تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کاشی تمل سنگمم میں تمل ناڈو کے لوگوں کے جوش و جذبے اور پیار کامشاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے وی- او – چدمبراناربندرگاہ کو ملک کا پہلا سبز ہائیڈروجن ہب بندرگاہ بنانے کے مقصد سے مختلف دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں سمندری پانی سے نمک علیحدہ کرنے کا پلانٹ، ہائیڈروجن کی پیداوار کا پلانٹ، اورتیل کا ذخیرہ کرنے کی بڑی سہولت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘تمل ناڈو ان متبادل کے حوالے سے بہت آگے جائے گا جن کی دنیا آج تلاش کر رہی ہے۔’’وزیر اعظم نے آج کے ریل اور سڑک کے ترقیاتی پروجیکٹوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ریل لائنوں کی برق کاری کرنے اور دوہرا بنانے سے جنوبی تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان رابطے میں مزید بہتری آئے گی، جبکہ ترونیلویلی اور ناگرکوئل سیکٹروں میں بھیڑ بھاڑکو بھی کم کیا جاسکے گا۔ انہوں نے تمل ناڈو میں شاہراہوں  کی جدید کاری کے لیے 4,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے چار بڑے پروجیکٹوں کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے کنیکٹیویٹی کو فروغ ملے گا، سفر میں لگنے والے  وقت میں کمی آئے گی اور ریاست میں تجارت اور سیاحت کو فروغ ملےگا اوراس کی  حوصلہ افزائی ہوگی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب

(زرعی سرگرمیوں کا آغاز اور سکاسٹ کی ذمہ داریاں)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 وزیراعظم  مودی 14 فروری کو قطر  جائیں گے
تازہ ترین خبریں

آج ملک ’جامع حکومت کے نظر یے‘کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مودی

28 فروری 2024
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(نشاط کے قریب چنار زار کا قیام)

10 اگست 2022
ایل جی نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
جموں و کشمیر

ایل جی نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

17 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d