نئی دلی/ وزیراعظم نریندر مودی جناب نریندر مودی 14 فروری کو قطر کے دوحہ کا دورہ کریں۔ خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے آج بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی 13 اور 14 فروری کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے جہاں وہ بی اے پی ایس ہندو مندر کا افتتاح کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کا دورہ ختم کرنے کےبعد وزیراعظم نریندرمودی 14 فروری کا قطر کی دارالحکومت دوحہ کا دورہ کریں گے۔ خارجہ سکریٹری کواترانے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دورہ قطر کا مقصد مجموعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ قطر میں قید بحریہ کے سات قیدیوں کی آج علی الصبح رہا کیا گیا۔ ان قیدیوں کو قطری حکام نے موت کی سزا سنائی تھی ۔ وزیراعظم نریندرمودی کی ذاتی مداخلات کے بعد بھارتی بحریہ کے ان سابق افسران کی موت کی سزا کو عمر قید میںتبدیل کردیا گیا تھا۔