فوج نے ویلگام ہندوارہ میں شدید برف باری کے دوران حاملہ خاتون کی جان بچالیا ہے۔خبرنگار کے مطابق 8سیکٹر کے 15آرآر نے کپوارہ ضلع کے ویلگام میں دردہ زہ میں مبتلاء خاتون کو ہنگامی طور پر نکالیا ہے۔ ویلگام آرمی کیمپ نے ہفتہ کے روز شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے کھنہ بل سے پرائمری ہیلتھ سنٹر ویلگام تک شدید برف باری کے درمیان ایک حاملہ خاتون کو بچالیا ہے۔ادھر رات 10بجکر 40منٹ پرآرمی کیمپ ویلگام کو ایس ایچ او ویلگام مسٹر محمد اشرف میراور حاملہ خاتون صفورا بیگم نامی کے شوہر مشتاق احمد کی طرف سے ایک ایسی تکلیف دہ کال موصول ہوئی، جس میں حاملہ خاتون کو فوری طور پر ریسکیو اور طبی انخلاء کی درخواست کی گئی تھی جس کی حالت نازک بتا ئی جارہی تھی،کیونکہ گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی شدید برف باری کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی تھی اور گاڑیوں کی نقل و حرکت بہت مشکل تھی۔ تاہم ہنگامی صورتحال کو بھانپتے ہوئے آرمی کیمپ کاکروسا سے ریسکیو ٹیم اور طبی عملے نے فوری طور پر مصیبت کی کال کا جواب دیا ہے اور اپنی حفاظت کو خطرے میں ڈالتے ہوئےآدھی رات کو 2 سے 3 فٹ برف میں 7سے 8 کلومیٹر تک کا فیصلہ پیدل سفرکرلیا ہے۔سڑک پر شدید برفباری کے باوجود ریسکیو ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی اور مریض کو احتیاط اور بحفاظت پرائمری ہیلتھ سنٹر ویلگام منتقل کیا گیا ہے۔پی ایچ سی ویلگام میں پہلے سے ہی اسٹینڈ بائی پر موجود ویلگام پولیس نے مریض کا استقبال کیا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے فوری طور پر خاتون کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئےحاضری دی ہے۔اس دوران مقامی لوگوں نے ڈاکٹروں نے ماں اور بچے کی جان بچانے کے لئے فوری کارروائی اور بروقت مدد کے لئے ہندوستانی فوج اور ویلگام پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔