وادی کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سنیچر وار کی صبح سے ہی درمیانہ درجے کی برفباری
اگلے 48گھنٹوں تک مزید برفباری کا امکان ، 8اضلاع میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری
سرینگر/چلہ خورد نے چلہ کلاں کو مات دیتے ہوئے سنیچر وار کو وادی کے میدانی اور بلائی علاقوں میں درمیانہ درجے کی برفباری شروع کی ۔ اس بیچ محکمہ موسمیات نے جموں کشمیر کے 8اضلاع میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی ہے ۔ اس بیچ اگلے 48گھنٹوں تک اسی طرح برفباری اور بارش کا امکان بھی جتایا ہے ۔وائس آف انڈیا کے مطابق چلہ خورد نے چلہ کلاں کو مات دیتے ہوئے سرینگر شہر سمیت کشمیر کے کئی حصوں میں ہفتہ کو تازہ برف باری ہوئی کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران وادی میں درمیانے درجے سے زیادہ بھاری برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔وادی کشمیر میں سنیچر وار کی صبح سے ہی بالائی علاقوں میں تازہ اور درمیانہ درجے کی برفباری ہوئی جبکہ سرینگر ، اننت ناگ ، گاندربل اور دیگر اضلاع میں بھی صبح دس بجے سے ہی برفباری شروع ہوئی، وہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر دن کا درجہ حرارت صفر اور تین ڈگری