Daily Aftab
10 جولائی ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 پارلیمنٹ  میں تعمیری تنقید کا خیرمقدم ہے ۔مودی

by Online Desk
31 جنوری 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی/وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیاکے روبرو ایک بیان دیا۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے نئی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا ذکر کیا اور پہلے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلے پر روشنی ڈالی۔ جناب مودی نے کہا’’خواتین کےتفویض اختیارات اور ایڈولیشن ایکٹ کی منظوری ہماری قوم کے لیے ایک اہم لمحہ ہے‘‘۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ناری شکتی کی طاقت، بہادری اور عزم کوقوم کی جانب سےقبول کئے جانے کا اعتراف کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ عبوری بجٹ پیش کئے جانے کو، خواتین کو بااختیار بنانے کا جشن قرار دیتےہوئےاس کی اہمیت کو  اجاگر کیا۔گزشتہ دہائی  کے بارے میں غور کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کے ہر رکن کے تعاون کا اعتراف کیا۔البتہ انہوں نے ان لوگوں کے   مابین خود شناسی پر زور دیا جو جمہوری اقدار سے بھٹک چکے ہیں اور ہنگامہ آرائی اور رخنہ اندازی کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ’’جمہوریت میں تنقید اورمخالفت ضروری ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایوان کواپنے تعمیری خیالات سے مالا مال کیا ہے، اورجنہیں ایک بڑے طبقے نے یاد رکھا ہے۔ لیکن  ان لوگوں کو کوئی یاد نہیں رکھتا جنہوں نے صرف رخنہ اندازی کی ہے۔‘‘اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے پارلیمانی مباحثوں کے پائیدار اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا،’’یہاں بولا جانے والا ہر لفظ تاریخ کے ابواب میں گونجے گا۔‘‘ انہوں نے اراکین سے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا،’’ حالانکہ تعمیری تنقید کاخیر مقدم ہے، لیکن خلل ڈالنے والے رویہ  کا نام و نشان مٹ جائے گا۔‘‘بجٹ اجلاس کے جاری ہونے کے ساتھ،وزیر اعظم مودی نے تمام معزز ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنا مثبت نقش چھوڑنے کے اس  موقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے ان سے قومی مفادات کو ترجیح دینے کی التجا کرتے ہوئے کہا،’’آئیے ہم اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی  پوری کوشش کریں، ایوان کو اپنے خیالات  و نظریات سے مالا مال کریں،اور قوم کو جوش اورپُرامیدی کے جذبے سے بھردیں ۔‘‘جلد پیش کئے جانے والے بجٹ کے حوالے سے ،وزیراعظم نے کہا کہ’’ عام طور پر جب انتخابات کا وقت قریب ہوتا ہے تو مکمل بجٹ پیش نہیں کیا جاتا، ہم بھی اسی روایت پر عمل کرتے ہوئے نئی حکومت کے قیام کے بعد مکمل بجٹ آپ کے سامنے  پیش کریں  گے۔اس بار، ملک کی وزیر خزانہ نرملا جی  بعض رہنما نکات کے ساتھ کل اپنا بجٹ ہم سب کے سامنے پیش کرنے والی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا’’ عوام کے آشیرواد سے تقویت حاصل کرتے ہوئے  ،بھارت کا     مبنی برشمولیت اور جامع ترقی کا سفر جاری رہے گا۔‘‘

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

5 دنوں میں 93ہزار سے زائد یاتریوں کی آمدتعداد 1لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

پولیس سربراہ کا دورہ بال تل

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

اسی بارے میں

بال تل یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ یاتراکی جانب روانہ ہوئے
تازہ ترین خبریں

5 دنوں میں 93ہزار سے زائد یاتریوں کی آمدتعداد 1لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

08 جولائی 2025
پولیس سربراہ کا دورہ بال تل
تازہ ترین خبریں

پولیس سربراہ کا دورہ بال تل

08 جولائی 2025
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

08 جولائی 2025
مساجد کو صرف عبادت گاہوں تک محدود نہ رکھا جائے
تازہ ترین خبریں

مساجد کو صرف عبادت گاہوں تک محدود نہ رکھا جائے

08 جولائی 2025
گڈکری ، نقوی ، گری راج سمیت 6 مزید وزراءجموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
تازہ ترین خبریں

ٹرانسپورٹ ملک میں 40 فیصد آلودگی کے لئے ذمہ دار: نتن گڈکری

08 جولائی 2025
 بھارت اور یورپی یونین  کے بیچ  سٹریٹیجک  شراکت داری’ نامیاتی  و  قدرتی ہے۔ مودی
تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم مودی کی برازیل کے صدر کیساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کو وسیع کرنے پر بات چیت

08 جولائی 2025
چین کو تائیوان کی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ صدر ولیم لائی
تازہ ترین خبریں

چین کی جانب سے تائیوان آبنائے پرواز کے نئے راستے کے آغاز کے بعد امریکہ نے بات چیت پر زور دیا

08 جولائی 2025
حج 2022 کیلئے مرکزی حج کمیٹی کو صرف 92 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں
تازہ ترین خبریں

بھارتی حج کمیٹی نے، حج 2026 کے لئے درخواست کا عمل شروع کردیا

08 جولائی 2025
آﺅاسکول چلیں ہم !وادی میں 02مارچ سے ہوگا درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال
تازہ ترین خبریں

وادی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، گرمائی تعطیلات کے بعد اسکول آج سے دوبارہ کھل گئے

08 جولائی 2025
Next Post
بھارت کے سٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام کو تعلیمی اداروں سے جوڑنے کی ضرورت ۔  صدر مرمو

2023 میں ہندوستان نے بڑی معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کی ۔صدر مرمو

اہم خبریں

5 دنوں میں 93ہزار سے زائد یاتریوں کی آمدتعداد 1لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

پولیس سربراہ کا دورہ بال تل

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

تجربہ کار سیاسی رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلی جن نائک کرپوری ٹھاکر کی 100ویں سالگرہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خراج تحسین
تازہ ترین خبریں

 پارلیمنٹ  میں تعمیری تنقید کا خیرمقدم ہے ۔مودی

31 جنوری 2024
اپنے آدھار کو دھوکہ دہی اورغلط استعمال سے بچائیں
ادارتی

آیوشمان ہیلتھ کارڈ کی اہمیت اور افادیت

24 دسمبر 2023
اننت ناگ میں 3 مارچ کو 1 لاکھ 43 ہزار 5 سو 54بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائےں کے
تازہ ترین خبریں

اننت ناگ میں 3 مارچ کو 1 لاکھ 43 ہزار 5 سو 54بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائےں کے

02 مارچ 2024
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d