کہا کہ دنیا رام راج میں داخل ہوئی ہوچکی ہے
مہوتاری/’دنیا رام راج میں داخل ہو چکی ہے۔نیپال کے مرکزی وزیر برائے محنت، روزگار اور سماجی تحفظ، سرت سنگھ بھنڈاری نے آج یہ بات کہی جب انہوں نے ایودھیا میں بھگوان رام کے پران پر تیشٹھا کے موقع پر مہوتاری میں بھگوان رام کی 25 فٹ اونچی دیوار کی نقاب کشائی کی۔ وزیر نے تمام سناتن ہندوؤں کو ایک جگہ پر لانے کیلئےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 25 فٹ اونچے دیوار کی نقاب کشائی کے فوراً بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر بھنڈاری نے کہا کہ ایودھیا میں رام کی تعمیر اور بحالی کے لئے نریندر مودی کی پہل بہت اہمیت کا حامل مسئلہ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی پہل کی مرہون منت پوری دنیا میں بکھرے لوگوں کو شری رام کے لیے ایک جگہ پر لایا گیا۔ یہ واقعی ہمارے لیے بہت اہمیت کا مسئلہ ہے۔ سناتن اور ثقافت کی حفاظت کی ذمہ داری جو اب ہمارے کندھوں پر ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب ہم ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیںاور یہ آج سے شروع ہو گیا ہے اور ہم شری رام کے یگ میں داخل ہو رہے ہیں اور اسے بحال کر رہے ہیں۔ ہم بھگوان رام کی تمام خوبیوں کو آگے لے جا رہے ہیں، میں ایک بار پھر تمام نیپالیوں کی طرف سے جشن منانے کے اس موقع کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ آج تمام سناتن ہندوؤں کے لئے ایک مبارک دن ہے اور پوری دنیا رام کے نعروں سے گونج رہی ہے۔