وزیرخارجہ ڈاکٹر ایسجے شنکر اس سربراہ کانفرنس میں بھارتی وفد کی نمائندگی کریں گے۔ اِس کانفرنس میںوزارتی اور اعلیٰ عہدیداروں کی سطح کے مذاکرات منعقد کئے جائیں گے۔ اُمور خارجہ کےوزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ ناوابستہ تحریک سربراہ کانفرنس کی وزرائے خارجہکی میٹنگ میں بھارت کی نمائندگی کررہے ہیں، جبکہ اُمور خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلیدھرن 21 سے 22 جنوری کے درمیان کمپالہ میں منعقد ہونے والی جی77- کی تیسری ساﺅتھ سمٹ میںبھارت کی نمائندگی کریں گے۔
کَل شام کمپالہپہنچنے کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے Angolaکے وزیر خارجہ Amb Tete Antonioکے ساتھ میٹنگ کی اور بھارت اور Angolaکے درمیان اشتراک وتعاون کو وسعت دینے کے بارے میں گفتگو کی۔
انہوں نے بھارتی شہریوںکیلئے مفت ویزا کی سہولتوں کی توسیع کیلئے Angola کے اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جنابڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے Angolaکے اپنے ہم منصب کے ساتھ بھارت-انگولا اور بھارت-افریقہ باہمی تعاون کو وسعت دینےپر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے کثیر رخی فورموں میں اشتراک کرنے کے بارے میں بھیگفتگو کی۔
ڈاکٹر جے شنکر نےمالدیپ کے اپنے ہم منصب موسیٰ ضمیر سے بھی ملاقات کی۔ دونوں وزیروں نے بھارت کےفوجی اہلکاروں کی واپسی کے بارے میں جاری اعلیٰ سطح کی بات چیت پر اپنے خیالات کاتبادلہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے مالدیپ میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کو تیزی سے مکملکرنے اور SAARCاور ناوابستہ تحریک کے سلسلے میں باہمی تعاون کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
اس کے بعد ڈاکٹر جےشنکر اس مہینے کی 21 تاریخ کو نائیجیریا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوجائیںگے۔ وہ نائیجیریا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بھارت-نائیجیریا مشترکہ کمیشن کی چھٹی میٹنگکی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے اور دیگر رہنماﺅں سے ملاقات کریںگے۔