گاندھی نگر/ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای( کے صدر محمد بن زید النہیان کے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ میں ریمارکس "انتہائی حوصلہ افزا” تھے اور ہندوستان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کی قدر کرتا ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ میرے بھائی محمد بن زائید النہاننے نہ صرف وائبرینٹ گجرات سمٹ میں شرکت کی بلکہ سمٹ میں تقریر بھی کی۔ ان کے ہندوستان بارے تبصرے انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ ہندوستان ان کے خیالات اور ہندوستان-یو اے ای تعلقات کو بڑھانے کے لیے ان کی کوششوں کی قدر کرتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس سال کے سربراہی اجلاس کا موضوع ‘گیٹ وے ٹو دی فیوچر’ ہے اور اس میں 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیموں کی شرکت شامل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ میں شیخ محمد بن زید النہیان کی بطور مہمان خصوصی شرکت خاص ہے کیونکہ یہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے رہنما کے خیالات اور ہندوستان کے تئیں حمایت گرمجوشی سے بھری ہوئی ہے۔ پی ایم مودی نے قابل تجدید توانائی کے شعبے، جدید صحت کی دیکھ بھال، اور ہندوستان کے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے میں کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری میں ہندوستان-یو اے ای کی شراکت داری کو نوٹ کیا۔انہوں نے گفٹ سٹی میں متحدہ عرب امارات کے سوورین ویلتھ فنڈ کے آپریشنز اور ٹرانس ورلڈ کمپنیوں کی طرف سے ہوائی جہاز اور جہاز لیز پر دینے کی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے والی شراکت داری کا بہت بڑا کریڈٹ دیا۔متحدہ عرب امارات کے رہنما نے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ سے خطاب کیا اور بعد میں احمد آباد سے روانہ ہوئے۔